Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
فیس بک پر بائیک سوار کی پٹائی کی ویڈیو کو کراچی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ “کراچی میں میاں بیوی نے بڑی دلیری سے ڈاکو کو دبوچ لیا”۔

بائیک سوار شخص کی پٹائی کی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈیلی میل نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق 5 جولائی 2022 کو شائع شدہ ایک خبر ملی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ برازیل کے شہر ساؤ پولو کا ہے، جہاں ایک ڈاکٹر میاں بیوی چہل قدمی کر رہے تھے کہ تبھی ایک موٹر سائیکل سوار آدمی نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ تبھی ان دونوں نے بائیک سوار پر الٹا حملہ بول دیا۔

بتادوں کہ گزشتہ دنوں اس ویڈیو کو بھارت کا بتاکر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ جسے نیوز چیکر اردو نے ڈیبنک کیا تھا۔ آپ پوری تحقیقات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے ثابت ہوا کہ برازیل کی ویڈیو کو کراچی کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
September 29, 2023
Mohammed Zakariya
May 4, 2023
Mohammed Zakariya
July 19, 2022