Saturday, March 15, 2025
اردو

Crime

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد جموں کشمیر میں جشن کا ہے نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Written By Mohammed Zakariya
Oct 27, 2021
banner_image

کئی پاکستانی آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد 15 سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ جس میں لوگ پٹاخے اور جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پاکستانی صحافی وسیم عباسی کا اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ “پاکستان کی تاریخی فتخ پر ہمارے کشمیری مسلمانوں نے جموں کشمیر میں جشن منایا، یہ رشتہ وفا کا ہے”۔ اس پوسٹ کو 25 اکتوبر کو شیئر گیا تھا، ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس پوسٹ پر 1244 لائکس اور 265 ری ٹویٹ تھے۔

 ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن والا وائرل پوسٹ
وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے بھارت کو کڑی شکست دی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر مانو گمراہ کن اور فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر کا سیلاب آگیا۔ اسی اثناء میں ایک ویڈیو کو پاکستان کے صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں۔

صارفین کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ویڈیو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد کی ہے۔ جہاں کشمیری مسلمانوں نے جموں کشمیر میں جشن منایا اور پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی بلند کیا گیا۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد جموں کشمیر میں جشن منانے کا ہے۔ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا اور اسے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کور ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کیفریم والی کچھ تصاویر ہارس بٹ777 نامی ہینڈل پر ملیں۔ جس کے کیپشن کے مطابق یہ جشن 2017 میں پاکستان کی جیت پر منایا گیا تھا۔

ٹویٹر پر ملی جانکاری کا اسکرین شارٹ

پھر وائرل ویڈیو میں ہمیں 3 اہم پوائنٹ نظر آئے۔ پہلا جس میں لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔دوسرے میں ایک سفید گاڑی پر تین افراد نظر آ رہے ہیں جن میں سے ایک سبز رنگ کا کپڑا پہنے ہوئے ہے اور دو پٹاخے داغ رہے ہیں۔ تیسرے میں ایک گھر پر سفید اور سبز رنگ سے بنا بینر لٹکا ہے اور انوکھے انداز میں بنا گیٹ نظر آرہا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو پیا سوفٹ ویئر سے بنائی گئی تصویر

مزید غور کرنے پر ہمیں ویڈیو میں اور کئی سراغ ملے۔ جس کے بعد ہم نے انگلش میں “چیمپئن شپ ٹروفی سلیبریشن ان سری نگر” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گیٹی امیجز پر اچھی کوالیٹی کی تصویر ملی۔ جس میں تین افراد کو سفید ٹرک پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ جن میں بیچ والے شخص نے سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، جو وائرل ویڈیو میں بھی نظر آرہا ہے۔اس کے علاوہ ٹرک کے سامنے والے شیشے پر جان لفظ لکھا ہوا ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس میں بھی ٹرک کے شیشے پر جان لفظ لکھا ہوا نظر آیا۔ البتہ وائرل ویڈیو کی خراب کوالیٹی ہونے کی وجہ سے یہ واضح طور پر سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔

فوٹو پیا سوفٹ ویئر سے بنائی گئی تصویر

مزید سرچ کے دوران ہمیں ابوبکر ٹویٹس نامی ہینڈل پر جون 2017 کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں ہمیں سفید اور سبز رنگ والا پرچم دیکھنے کو ملا۔ کیپشن میں پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیر میں جشن منایا جا رہا ہے۔۔

فوٹو پیا سوفٹ ویئر سے بنائی گئی تصویر

وائرل ویڈیو کے تیسرے حصے میں جو خوبصورت گیٹ نظر آرہا تھا، اس کا جب ہم نے کیفریم سرچ کیا تو ہارس بٹ777 کا جون 2017 کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں بھی وہی گیٹ نظر آیا جو وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو ملا تھا۔ پھر ہم نے گوگل میپس پر کچھ کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا کہ یہ گیٹ سری نگر جامع مسجد کے نززدیک ہے۔ ہم نے جب تینوں تصاویر کا موازنہ کیا تو پتاچلا کہ یہ ایک ہی جگہ کی تصویر ہے۔

فوٹو پیا سوفٹ ویئر سے بنائی گئی تصویر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد جموں کشمیر میں جشن منانے کے حوالے سے وائرل ویڈیو کم از کم 4 سال پرانی ہے اور سری نگر میں چیمپئن ٹرافی2017 میں پاکستان کی جیت کے بعد منائے گئے جشن کی ہے۔

Result: Misleading


Our Sources

GettyImages

Google maps

Tweet


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,450

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔