ہفتہ, جون 22, 2024
ہفتہ, جون 22, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا حالیہ لوک سبھا انتخابات میں متخب کئے گئے 110...

Fact Check: کیا حالیہ لوک سبھا انتخابات میں متخب کئے گئے 110 مسلمان ممبران پارلیمنٹ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Kushel HM is a mechanical engineer-turned-journalist, who loves all things football, tennis and films. He was with the news desk at the Hindustan Times, Mumbai, before joining Newschecker.

Claim

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں 110 مسلمان ممبران پارلیمنٹ منتخب کئے گئے ہیں، جو کہ کل تعداد کا 20 فیصد ہے۔

آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

Fact

مذکورہ دعوے کی تحقیقات کے لئے نیوز چیکر نے “مسلم ایم پیز لوک سبھا” انگریزی کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں متعدد خبریں موصول ہوئیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال صرف 24 مسلمان لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں، جو کہ 2019 کے مقابلے میں دو کم ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں سمیت 78 مسلمانوں نے 2024 لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ہمیں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی جس میں کہا گیا ہو کہ 2024 کے عام انتخابات میں بھارت بھر میں 110 مسلمان ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔

Courtesy:Indian Express

انڈین ایکسپریس پر 8 جون 2024 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق “فی الحال لوک سبھا میں مسلمان صرف 4.42 فیصد ہیں، جو اب تک کی دوسری متربہ کی سب سے کم حصہ داری ہے۔ 1980 میں 49 مسلمان ممبران پارلیمنٹ (ایوان کا 9.04%) منتخب کئے گئے تھے اور اس کے بعد 1984 میں 45 مسلمان ارکان پارلیمنٹ (ایوان کا 8.3%) منتخب ہوئے تھے۔ لیکن اس کے بعد لوک سبھا میں مسلمانوں کی تعداد کبھی بھی 40 سے تجاوز نہیں کر سکی”۔ اس سے متعلق اے بی پی نیوز کی بھی ایک رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

Courtesy: ABP News

7 جون 2024 کو شائع ہونے والی منٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق “اس بار این ڈی اے میں کوئی مسلم ایم پی نہیں ہے، انڈیا بلاک میں 7.9 فیصد مسلم ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اسی طرح این ڈی اے کے پاس کوئی عیسائی رکن پارلیمنٹ بھی نہیں ہے، جبکہ انڈیا بلاک میں 3.5 فیصد عیسائی ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ این ڈی اے میں ایک بھی سکھ ایم پی بھی نہیں ہے، جبکہ وہیں انڈیا بلاک میں سکھ طبقہ کے 5 فیصد ایم پیز ہیں۔ مجموعی طور پر اس بار 24 مسلمان ایم پی لوک سبھا انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں”۔

اسی عنوان پر دی پرنٹ کی ایک رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ اس طرح مذکورہ میں ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں کل 24 مسلمان ارکان پارلیمنٹ ہی منتخب کئے گئے ہیں، 110 مسلمان ممبران پارلیمنٹ منتخب کئے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False

Source
Indian Express report, June 8, 2024
ABP News report, June 5, 2024

(اس آرٹیکل کو انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے نیوز چیکر کے انگلش ٹیم کے کشل نے لکھا ہے)


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Kushel HM is a mechanical engineer-turned-journalist, who loves all things football, tennis and films. He was with the news desk at the Hindustan Times, Mumbai, before joining Newschecker.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular