جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact Checkپاکستان میں 100سال پہلے 70فیصد ہندؤں کی آبادی والا دعویٰ فرضی ہے،پڑھیئے...

پاکستان میں 100سال پہلے 70فیصد ہندؤں کی آبادی والا دعویٰ فرضی ہے،پڑھیئے ہماری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر یوزرپشپینڈر کلشریشٹھ نامی یوزر نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں سوسال پہلے سترفیصد ہندو تھے۔اس کے بعد گنگاجمنی تہذیب آئی اور دو فیصد تک پہنچا دیا.

https://twitter.com/PushpendraKuls4/status/1341046796571709441

پشپینڈر کلشریشٹھ کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر اسی پوسٹ کو دیگر یوزر نے بھی کیا شیئر

https://twitter.com/TheAbhishek_IND/status/1341048571311738881
https://twitter.com/ISwetaMishra1/status/1341064368994185221

Fact check / Verification

ٹویٹر پر پاکستان کے حوالے سے وائرل ہورہے دعوے کی سچائی جاننےکےلئے ہم نے سب سے پہلے کچھ کیورڈ سرچ کیا اور یہ جاننے کی کہ کوشش کی کہ پاکستان میں اس وقت ہندؤں کی آبادی کتنی ہے؟ سرچ کے دوران ہمیں جون 2018 کا ایک رپوٹ مائنورٹی رائٹس ڈاٹ اوآرجی نامی ویب سائٹ پر ملا۔جس کےمطابق پاکستان میں ہندوؤں کی کل آبادی 1.2فیصد ہے۔

سرچ کے دوران پاکستان کے ایک سرکاری ویب سائٹ پر ہندوؤں کی آبادی کے حوالے سے جانکاری ملی ۔لیکن یہ واضح نہیں ہوسکاکہ”اس وقت پاکستان میں ہندوؤں کی کل کتنی آبادی ہے۔البتہ رپوٹ میں پاکستان کے کس شہر میں اقلیتوں کی آبادی کتنی ہے وہ الگ الگ پیش کیا گیا ہے۔جسے آپ درج ذیل کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں نیوز18ہندی پر شائع 19دسمبر 2019 کی ایک خبر ملی۔ًہند-پاک کے تقسیم کے وقت دونوں ممالک کے لوگ مذہبی بنیا د پر ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کررہے تھے۔اسی وجہ سے پاکستان میں ہندؤں کی آبادی میں گراوٹ آئی تھی۔۱۹۳۱ کی مردم شماری میں پاکستان میں ہندؤں کی آبادی تقریباپندرہ فیصدی تھی۔

دوسری جانب سرچ کے دوران ہمیں نیوز لانڈری پر شائع 9جون 2015 کی ایک رپوٹ ملی۔جس میں 89 سال کے دوران پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی میں کمی کے بارےمیں بتایا گیا ہے۔رپوٹ کے مطابق پاکستان میں سنہ 1931 میں ہندوؤں کی کل آبادی 15فیصد تھی۔اس کے بعد سنہ 1941 میں یہ آبادی 14 فیصد تھی۔ وہیں 1947 میں ہوئی تقسیم کے بعد 1951 میں یہ آبادی محض 1.3 فیصد رہ گئی تھی۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ 100 سال پہلے پاکستان میں ہندؤوں کی آبادی ٪70 تھی۔ البتہ رپوٹ سے پتا چلا کہ سنہ 1931(89 سال پہلے) میں بھی پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی محض 15 فیصد تھی۔

Result – Misleading

Our sources

MRO:https://minorityrights.org/minorities/hindus-2/

PBSpk:https://www.pbs.gov.pk/content/population-religion

PDF:https://www.pbs.gov.pk/sites/default/files//tables/POPULATION%20BY%20RELIGION.pdf

N18:https://hindi.news18.com/news/knowledge/truth-about-hindu-population-increase-in-pakistan-2703382.html

NL:https://www.newslaundry.com/2015/01/09/the-vanishing-hindus-of-pakistan-a-demographic-study-2

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular