Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
آٹھ فٹ لمبے سینٹی پیڈ نامی کیڑے کی اصل ویڈیو۔
Fact
کیڑے کی یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ یہ رن وے ایم ایل جین-3 الفا ٹول کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جار ہی ہے، جس میں زمین پر ایک لمبا کیڑا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ آٹھ فٹ لمبے سینٹی پیڈ نامی کیڑا ہے، جسے کیمرے سے قید کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹی وی چینل ‘بول’ کے آفیشل انسٹاگرام سے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “آٹھ فٹ لمبے سینٹی پیڈ کی حیران کن ویڈیو کمیرے کی آنکھ نے قید کرلی، ویڈیو وائرل”۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ٹمّی نامی ایکس ہینڈل پر وائرل ویڈیو کا ایک بہتر ورژن ملا۔ جسے 20 جون 2024 کو شیئر کیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے کمنٹ میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”کیا یہ ویڈیو اے آئی ہے؟” تو اس کے جواب میں ٹمّی نے واضح کیا ہے کہ اس ویڈیو کو ہم نے رن وے ایم ایل جین-3 الفا ٹول کی مدد سے تیار کیا ہے۔
وائرل ویڈیو کو اے آئی ڈٹیکٹر کی ایک ویب سائٹ سے معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا کیڑا اصلی نہیں ہے بلکہ اسے رن وے ایم ایل جین-3 الفا ٹول کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
Sources
X post by @/IXITimmyIXI on 20 Jun 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔