منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact Checkپاکستانی سابق کرکٹر انضمام الحق کے 2سال پرانے بیان کو توڑمروڑ کر...

پاکستانی سابق کرکٹر انضمام الحق کے 2سال پرانے بیان کو توڑمروڑ کر سوشل میڈیا پر کیاجارہا ہے شہیر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پر میہِر جھا نامی یوزے نے پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق کا ایک 16 سیکینڈ کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔کیپشن میں” مولانا انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو کیا خوف ستارہی ہے”لکھا ہے اور ویڈیو میں انضمام الحق یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “مسلمان اگر اپنی مسلمانیت پر آجائے تو اس دنیا میں ایک آدمی بھی غیر مسلم نہ رہے”درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔

میہر کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

مہرجھا کے علاوہ دیگر یوزر نے بھی انضمام الحق کے ویڈیو کو کیا شیئر

https://twitter.com/KshitizTiwari17/status/1340632676760313856?s=20

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی سچائی تک جانے سے پہلے ہم نے ویڈیو پر انگلش میں لکھے پاکستان انٹولڈ-واشی شرما (@pakistan_untold vashisharma.com )کو ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سےکیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں پاکستانی ان ٹولڈ نامی یوزر کا ٹویٹ ملا۔جس کے کیپشن میں ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “انضمام الحق نے اس رو ء زمین کو غیرمسلموں سے آزاد کرانے کا سب سے اعلیٰ طریقہ بتایا ہے”

وائرل ویڈیو کی تہہ تک جانےکےلئے ہم نے ویڈیو کا انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا اور کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسٹوری آف کرکٹرآنیولی لانچ چینل نامی یوٹیو چینل پر انضمام الحق والا تین منٹ 55سیکینڈ کا ایک ویڈیو ملا۔لیکن اس ویڈیو میں ایسی کوئی بات کہتےہوئے ہمیں نہیں سنائی دیا۔لیکن یہاں ایک بات ضرو ر سمجھ میں آیا کہ ویڈیو کہ ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

وہیں ہمیں ویڈیو کے دائیں جانب الفلاح آفیشل لکھا ہوا لوگو دکھا۔جب ہم نے الفلاح آفیشل لکھ کر یوٹیوب پر کیورڈ سرچ کی تو ہمیں انضما الحق کے اصل بیان والا ویڈیو الفلاح کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملا۔جو 13منٹ 40 سیکینڈ کا تھا۔

جب ہم نے پورے ویڈیو کو غور سے سنا تو ہمیں 5منٹ 58 سیکینڈ پر وہ باتیں سنائی دی ۔جو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہےوہ بات بالکل صحیح ہے۔لیکن انضمام الحق خود اپنا بیان جاری نہیں کررہے ہیں کہ “مسلمان اگر اپنی مسلمانیت پر آجائے تو اس دنیا میں ایک آدمی بھی غیر مسلم نہ رہےگا” بلکہ یہ بات کرکٹر محمد یوسف نے ان سے بات چیت کے دوران کہی تھی۔جسے انضمام الحق نے اپنے بیان میں مثال کے طور پر پیش کیاتھا۔واضح رہےکہ اس ویڈیو کو 28اکتوبر 2018 کو اپلوڈ کیاگیاتھا۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹرانضما الحق کے بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیاہے۔بتادوں کہ یہ تقریباً14منٹ کے ویڈیو سے 16سیکینڈ کا ویڈیو کٹنگ کرکے شیئر کیا جارہاہے۔

Result:Manipulated

Our Sources

Alflah:https://www.youtube.com/watch?v=cmvKQ_70pjk

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular