اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول...

Fact Check: کیا بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو دیا طلاق؟ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو طلاق دے دیا ہے۔
Fact
اداکارہ کاجول کو اجے دیوگن نے طلاق نہیں دیا ہے، وائرل ویڈیوز کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کی مختلف جذباتی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے انہیں طلاق دے دیا ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے کاجول، ان کے بیٹے اور باڈی گارڈ والی ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر لکھا ہے کہ “اجے دیوگن نے کاجول کو طلاق دے دی، کاجول روتے ہوئے بیٹے کو لے کر جا رہی ہیں”۔

اداکارہ کاجول کو طلاق اجے دیوگن نے نہیں دیا ہے۔

ایک دوسری ویڈیو میں کاجول جعفرانی رنگ کے کپڑے میں نظر آ رہی ہیں اور وہ اپنے ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ ویڈیو پر لکھا ہے کہ “طلاق کے بعد کاجول کا پہلا ویڈیو پیغام، میں فلموں میں واپس آ رہی ہوں بہت مشکل ہوگا اس عمر میں میرے لئے، لیکن کرنا ہو گا مجھ کو”۔

اداکارہ کاجول کو طلاق اجے دیوگن نے نہیں دیا ہے۔

تیسری ویڈیو، جس میں کاجول سرخ رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو پر لکھا ہے کہ “طلاق کے بعد کاجول کی میڈیا سے گفتگو، طلاق کے پیچھے صرف اجے دیوگن کا قصور نہیں میری فیملی کا بھی ہے، میں واپس فلموں میں کم بیک کررہی ہوں”۔

اداکارہ کاجول کو طلاق اجے دیوگن نے نہیں دیا ہے۔

Fact Check/Verification

کاجول کے طلاق والے دعوے کے ساتھ سبھی وائرل ویڈیوز کے ایک، ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پہلی ویڈیو جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ایک مکان سے نکلتے ہوئے نظر آرہی ہیں، وہ ہمیں بول بالی ووڈ نام کے یوٹیوب چینل پر ملی۔ جسے 29 مارچ 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “کاجول کا بیٹا اجے دیوگن کی فلم بھولا کی اسکریننگ کے موقع پر کیمرے کے فلیش سے پریشان ہوگیا”۔

Courtesy: YouTube/ Bol Bollywood

اس کے علاوہ پنک ولّا ویب سائٹ پر کاجول اور اس کے بیٹے یوگ دیوگن کی تصویر کے ساتھ شائع رپورٹ ملی۔ جس میں بھی بھولا فلم کی اسکریننگ کا ذکر ہے، اس رپورٹ میں کہیں بھی طلاق کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ جس کے ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اجے دیوگن کے طلاق دینے کے بعد کاجول اپنے بیٹے کے ساتھ روتے ہوئے جا رہی ہیں، وہ دراصل اجے دیوگن کی فلم بھولا کی اسکریننگ کے بعد کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاجول کو طلاق دیئے جانے والا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Courtesy: Pink Villa

دوسری ویڈیو، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طلاق کے بعد کاجول کا پہلا ویڈیو پیغام ہے۔ ہم نے جب اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل سرچ کیا تو ہمیں کاجول کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق کاجول کی یہ ویڈیو ڈژنی پلس ہاٹ اسٹار پر آنے والی “دی ٹرائل” ویب سریز کے سلسلے میں جاری کی گئی تھی۔

اس ویب سریز میں کاجول ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جس میں کاجول کا شوہر سیکس اسکینڈل کے الزام میں جیل میں بند ہوتا ہے، جس کے لئے وہ اپنے وکالت کی پریکٹس دوبارہ شروع کرتی ہیں۔ بتادوں کہ اس سریز میں کاجول کا نام ‘نیونیکا’ ہے۔ جو ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے وہ بھی دی ٹرائل ویب سریز کے سلسلے میں ہے۔ یہاں بھی یہ ثابت ہوا کہ کاجول کو طلاق دیئے جانے والا دعویٰ فرضی ہے۔

تیسری ویڈیو، جسے بتایا جا رہا ہے کہ طلاق کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے کی ہے۔ اس کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 12 جون 2023 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو کا طویل ورژن مڈّے انڈیا اور وائرل بالی ووڈ نام کے یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو کاجول کی ہاٹ اسٹار پر آنے والی ویب سریز ‘دی ٹرائل’ کے ٹریلر کے ریلیز کے موقع پر فلمائی گئی تھی۔ اس ویڈیو کا بھی کاجول کو طلاق دیئے جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ Midday India

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے گوگل “اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو طلاق دے دیا” کیورڈ سرچ کی۔ تب ہمیں فلموں کی خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ لولی ووڈ سٹی اور اوٹاکوکرٹ نامی ویب سائٹس پر 10 و 11 جولائی 2023 کو شائع رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس میں اداکارہ کاجول کو طلاق دیئے جانے کی خبر کو افواہ بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Otakukaart

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے کاجول اور اجے دیوگن کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی، جس میں ان کے درمیان ہوئے طلاق کا ذکر ہو۔ البتہ اجے دیوگن اور کاجول کے کئی پوسٹ ملے، جس میں وہ دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اجے دیوگن نے بالی ووڈ اداکارہ کاجول کو طلاق نہیں دیا ہے۔ جن ویڈیوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر طلاق کے دعوے کئے جا رہے ہیں وہ چاہے پرانی ہے یا کاجول کی ہاٹ اسٹار پر رلیز ہوئی دی ٹرائل ویب سریز سے متعلق ہیں۔

Result: False

Sources
Youtube video of Bol Bollywood on  Mar 29, 2023
Report published by Pink Villa on Mar 30, 2023
Youtube video of Midday India and Viral bollywood on 12 Jun 2023
Tweet by @istKajolD on 23 Jun 2023
Reports published by Pink Villa and Otakukart on 10, 11 July 2023
Facebook post by Ajay Devgn on 13 Jun 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular