Friday, December 19, 2025

Fact Check

Fact Check: کیا اداکار اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی؟

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Jul 22, 2023
banner_image

Claim

ان دنوں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ عمران خان کے مداحوں میں شامل ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کا ٹک ٹاک پر استقبال کیا اور اپنے مداحوں سے بھی عمران خان کو فالو کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر عمران خان کے مخالفین اور حمایتی صارفین الگ الگ دعوے کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔

اداکار اکشے کمار کی ترمیم شدہ ویڈیو کو عمران خان سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔
Courtesy: Facebook/ Muhammad Ashraf

Fact

ہم نے سب سے پہلے اداکار اکشے کمار کے سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں ان کے آفیشل فیس بک پیج پر 9 جولائی 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “فی الحال 2 محبت کو اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ اگر آپ سنگر نہیں ہیں، اداکار نہیں ہیں تو بھی بناؤ اپنے ریلز اپنے ہی انداز میں، بس مزیدار ہونے چاہئے اور استعمال کرو ہیش ٹیگ فی الحال 2ریلز کا اور بہترین ریلز کو میں شیئر کروں گا اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر۔ جلد ہی پھر ملاقات ہوگی”۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ اکشے کمار کی اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی ہے۔

Courtesy: Facebook/ akshaykumarofficial

اکشے کمار کے ایلبم فی الحال2 محبت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھی جا سکتی ہیں۔

بتادوں کہ گزشتہ دنوں بھی اکشے کمار کی ایک ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے عمران خان سے منسوب کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اداکار اکشے کمار نے اپنے ایلبم فی الحال2 محبت کے پرموشن کے لئے 9 جولائی 2021 کو مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جسے اب ترمیم کرکے فرضی دعوے کے ساتھ صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

Result: Altered Video

Sources
Facebook post by Akshay Kumar Official on 09 July 2021
Reports published by News18 and Bollywood Hungama on 10, 13 July 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,641

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage