Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
تمل ناڈو کے کُنور میں ایمبولینس کا دروازہ کھلنے سے مریض گر گیا۔
یہ ویڈیو بھارت کی نہیں، بلکہ ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ایمبولینس کو ہائی وے پر تیزی سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اچانک گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے اور مریض اسٹریچر سمیت سڑک پر گر جاتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تمل ناڈو کے کُنور میں پیش آیا ہے۔
فیس بک پر ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “تمل ناڈو کے کُنور میں ایک افسوسناک واقعہ، ایمبولینس کا دروازہ کھلا اور مریض اسٹریچر سمیت سڑک پر آ گرا۔ ڈرائیور کو خبر تک نہ ہوئی اور وہ چلتا رہا۔ جان بچانے والی گاڑی غفلت کی علامت بن گئی”۔

ہم نے وائرل ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا۔ ویڈیو پر ایک لوگو نظر آیا، جس کے نیچے ”کریولا پی آر ” لکھا ہوا تھا۔ مزید یہ کہ ایک ہائی وے سائن بورڈ بھی دکھائی دیتا ہے، جس پر انگلش میں’سولیڈا 13، ٹو آ باجا ایک کیلومیٹر’ لکھا ہے۔

اس سے شبہ ہوا کہ یہ واقعہ بھارت کا نہیں ہے۔ پھر ہم نے گوگل پر ”سولیڈا 13، ٹو آ باجا ایک کیلومیٹر” کیورڈ تلاش کیا، تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ ‘ٹوآ باجا’ دراصل پورٹو ریکو میں واقع ایک علاقہ ہے۔

مزید تلاش پر ہمیں اے آئی کریولا پی آر نامی انسٹاگرام اور فیس بک پیجز ملے، جن پر بالکل اسی طرز کی اے آئی سے تیار کردہ کئی ویڈیوز شیئر شدہ ملیں۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کا اصل ورژن بھی 3 نومبر کو انسٹاگرام پر اور 7 نومبر کو فیس بک پر شیئر کیا گیا تھا۔

ان پیجز کے مطالعے سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو بھی مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کی گئی ہے اور کسی حقیقی واقعے سے اس کا تعلق نہیں ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو تمل ناڈو کے کُنور کی نہیں، بلکہ اے آئی جنریٹڈ ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کو فرضی معلومات کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ اسے بھارت کا حقیقی واقعہ ظاہر کیا جا سکے۔
Sources
Self Analysis
Instagram post by @aicriollapr on 03 Nov 2025
Facebook post by aicriollapr on 05 Nov 2025