Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ٹویٹر پر راج پتانی نامی یوزر نے دوتصاویر شیئر کی ہیں۔جس میں ایک بچہ اور دوسرا نوجوان شخص ہے۔بچے کی تصویر کے اوپر اصلی اکبر اور جوان شخص کی تصویر کے اوپر وام پنتھیوں کا اکبر لکھا ہوا ہے۔ مزید لکھا ہے کہ “وام پنتھی ۔۔۔ نے ہمیں پڑھایا کی اکبر بادشاہ عظیم شخص تھا۔جبکہ سچائی اس کے برعکس ہے“

راج پتانی کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
سناتنی ہندو واہنی کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
سدھاکر پربھوناتھ تیواری کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
سوشل میڈیاپر وائرل تصاویر کی سچائی جاننے کےلئے ہم نےتصویر نمبر ایک جسے اصلی اکبر کہا جارہاہے۔اسے جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں نیوز18ہندی ،ڈاؤن نیوز اور عالمی کے ویب سائٹ پر بچے کی تصویر کے ساتھ خبریں ملیں۔رپوٹ کے مطابق جس بچے کو مغل بادشاہ جلا الدین اکبر کی اصلی تصویر بتایا جارہا ہے۔وہ در اصل مغلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ مرزا بہادرشاہ ظفر کے بیٹے مرزاشاہ عباس ہیں۔

پھر ہم نے جب نوجوان شخص کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں زی ٹی وی 5 اور ٹائمس آف انڈیا کے ویب سائٹ پر وائرل تصویر سے متعلق جانکاری ملی۔رپوٹ کے مطابق تصویر میں نظر آرہا شخص ٹی وی سیریل جودھااکبر میں اکبر کے کردار کو اداکرنے والے رجت ٹوکس ہیں۔
وہیں جب ہم نے اکبر بادشاہ کے بارے میں سرچ کیا تو ہمیں بی بی سی اردو اور آج تک نیوز پر دو مضمون ملے۔جس میں مغل شہنشاہ جلاالدین محمد اکبر کو سبھی مذاہب کے خیرخواہ رہنمابتایا گیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ جن تصاویر کو مغلیہ سلطنت کے بادشاہ جلا الدین اکبر کے بچپن اور وام پنتھی بتایا جارہا ہے۔ان میں بچے کی تصویر بہادرشاہ ظفر کے بیٹے مرزاشاہ عباس اور دوسری جودھا اکبر سیریل میں اکبر کا کردار ادا کرنے والے رجت ٹوکس کی ہے۔
N18:https://hindi.news18.com/photogallery/knowledge/bahadur-shah-zafar-the-last-mughal-who-lead-the-revolt-against-british-in-1857-1559512-page-9.html
D:https://www.dawnnews.tv/news/1089671
A:https://www.alamy.com/stock-photo-mirza-shah-abbas-son-of-bahadur-shah-ii-142927667.html
Zee5:https://www.zee5.com/tvshows/details/jodha-akbar/0-6-447
BBC:https://www.bbc.com/urdu/articles/cl02eep1rjqo
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044