جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkرائفل چلانے کی ٹریننگ لیتے مسلم بچوں کی یہ وائرل ویڈیو بھارت...

رائفل چلانے کی ٹریننگ لیتے مسلم بچوں کی یہ وائرل ویڈیو بھارت کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پستول اور رائفل چلانے کی ٹریننگ لیتے ہوئے مسلم بچوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہےِ، ویڈیو کسی مدرسے کی بتائی جا رہی ہے۔ صارفین نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ، مدرسے میں طالب علم اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے۔

رائفل چلانے کی ٹریننگ لیتے مسلم  بچوں کی یہ وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں ہے
Courtesy:Twitter @USRAJPUT_VALERA

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

کیپشن میں کسی ملک یا شہر کا نام نہیں لکھا ہوا ہے۔ لیکن کچھ صارفین ویڈیو کو بھارت کا سمجھتے ہوئے کمنٹ کر رہے ہیں۔ کچھ پوسٹ میں ویڈیو کو اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ یہ بھارت کا ویڈیو ہے، فیس بک اور ٹویٹر پر اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ کئی صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

Fact Check/Verification

رائفل چلانے کی ٹریننگ والی وائرل ویڈِیو کے ایک فریم کو بگ سرچ انجن پر کھوجنے پر ہمیں بریٹ برٹ نیوز نامی ویب سائٹ پر نومبر 2015 میں ویڈیو سے ملتی جلتی ایک تصویر کے ساتھ شائع خبر ملیں۔جس میں نقاب پوش آدمی ایک مسلم بچے کو بندوق چلانا سکھا رہا ہے۔

Courtesy: PBS Frontline Screenshot

خبر کے مطابق یہ تصویر افغانستان کی ہے، جہاں اسلامک اسٹیٹ کے لڑکے جہاد کے مقصد سے چھوٹے بچوں کو رائفل چلانے کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈِیا آرگنائزیشن بی پی ایس فرنٹ لائن نے افغانستان میں رپورٹنگ کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں الجزیرہ نیوز کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے جب اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں الجزیرہ کی ایک دستاویزی فلم میں وائرل ویڈیو بھی ملی۔ الجزیرہ نے نومبر 2015 میں یہ دستاویزی فلم بھی یوٹیوب پر اپلوڈ کی تھی۔ دستاویزی فلم اسلامک اسٹیٹ اور طالبان پر مبنی تھی۔

Courtesy:YouTube/ Al jazeera

ڈاکیومنٹری فلم میں وائرل ویڈیو کو 45 منٹ 44 سیکینڈ بعد دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ منظر افغانستان کے صوبہ کنار کا ہے، جہاں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد بچوں کا برین واش کرتے ہیں اور تشدد پھیلانے کے مقصد سے انہیں ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں یوٹیوب پر الجزیرہ کی اس دستاویزی فلم کے ساتھ اس کی تفصیل بتائی گئی ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ مسلمان بچوں کی پستول و رائفل چلانے کی ٹریننگ لینے کی یہ ویڈیو افغانستان کی ہے۔ اس کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔

Result: Misleading/Partly False

Our Sources

Reports of Breitbart NewsPBS Frontline and Al Jazeera

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular