اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: عتیق احمد اور اشرف کے سرعام قتل کی پرانی ویڈیو...

Fact Check: عتیق احمد اور اشرف کے سرعام قتل کی پرانی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

فیس بک اور ایکس پر کئی پاکستانی مستند ہینڈلس سے آج تک نیوز چینل کی ایک ویڈیو 19 مئی 2024 سے شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں چند افراد پولس کی موجودگی میں سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق اور اشرف پر لگاتار فائرنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے سبب ان دونوں کی اموات ہو جاتی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کے لائیو قتل کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے۔

ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ہندوستان(انڈیا) میں اسلام کو مٹائے جانے کے خلاف جاری مہم کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے ہندوستانی مسلمان سیاست دان عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو کل رات براہ راست شہید کردیا۔ یہ ہے بھارت کا اصل دہشت گرد چہرہ”۔

لائیو کیمرے پر عتیق اور اشرف کے قتل کی یہ ویڈیو ایک برس سے زائد پرانی ہے۔
Courtesy: X@attaJUIofficial
Courtesy: Facebook/ wazir.dawar.31

Fact

سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کی سرعام قتل کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے آج تک کے آفیشل یوٹیوب چینل کے تلاش کے آپشن پر “عتیق اور اشرف کی گولی مارکر ہتھیا” ہندی میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اپریل 2023 میں اپلوڈ ہونے والی متعدد ویڈیو رپورٹس فراہم ہوئیں۔ جس میں کئی رپورٹس میں وائرل ویڈیو کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

ان رپورٹ کے مطابق پریاگ راج (الہ آباد) کے کالوین اسپتال کے قریب 15 اپریل 2023 کو میڈیا اہلکاروں کے بھیس میں تین افراد نے لائیو کیمرے پر پولس کسٹڈی میں عتیق اور اشرف کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ جس کی شناخت لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کے طور پر کی گئی تھیں۔ لہٰذا مذکورہ رپورٹس سے واضح ہوچکا کہ ویڈیو تقریباً ایک سال سے زائد پرانی ہے۔ لیکن سابق ایم پی عتیق احمد اور اشرف کے قتل کی ہی ہے۔

Courtesy: Aajtak News

اس حوالے سے ہوبہو ویڈیو کے ساتھ شائع دیگر میڈیا رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق عتیق احمد اور اشرف، راجو پال نامی سابق ایم ایل اے کے قتل معاملے میں جیل گئے تھے۔ دونوں کو راجو پال کے قتل کے گواہ امیش پال کے قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے سابرمتی جیل سے پریاگ راج لایا گیا تھا۔ جہاں اسپتال کے قریب دونوں کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں قتل معاملے میں مذہبی اینگل کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر کئی سنگین معاملے بھی درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خالی کرسیوں والی یہ ویڈیو بیڑ میں پی ایم مودی کی ریلی کی نہیں بلکہ پونے ریلی کی ہے

اس طرح ہماری تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ عتیق احمد اور اشرف کے لائیو کیمرے پر قتل کی یہ ویڈیو ایک برس سے زائد پرانی ہے، اس حملے کا حالیہ دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Video Report punlished by YouTube channel AajTak News on 16 April 2023
Reports published by NDTV, ABP News، BBC Urdu and News18 on April 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular