جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا یوگ گرو بابا رام دیو کرونا متاثر ہوکر اسپتال میں ہوئے...

کیا یوگ گرو بابا رام دیو کرونا متاثر ہوکر اسپتال میں ہوئے داخل؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر بابا رام دیو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں وہ اسپتال کے بیڈ پر نظر آرہے ہیں۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ رام دیو کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

 رام دیو کو کرونا متاثر بتانے والے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
Courtesy:FB/Taifoorakbar

فیس بک اور ٹویٹر پر ان دنوں بابا رام دیو سے متعلق ایک خبر خوب گردش کر رہی ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ رام دیو کو کرونا وائرس ہو گیا ہے ، انہیں علاج کے لئے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ اس دعوے کے ساتھ رام دیو کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ بتادوں کہ ہندی زبان میں بھی اس تصویر کے ساتھ مذکورہ دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

بابا رام دیوں کو کرونا متاثر ہونے کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
رام دیو کو کرونا متاثر ہونے کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
رام دیو کو کرونا متاثر ہونے کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check / Verification

بابا رام دیو کی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں تصویر سے متعلق انڈیا ٹوڈے پر شائع 12 جون 2011 کی ایک خبر ملی۔ رپورٹ کے مطابق بابا رام دیو کی وائرل تصویر بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف کی گئی بھوک ہڑتال کے دوران کی ہے۔ جسے انہوں نے نویں دن کئی مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں جوس پی کر ختم کیا تھا۔ بتادوں کہ بابا رام دیو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں 4 جون 2011 کو غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے ۔

آندولن کے کچھ دنوں بعد پولس نے کاروائی کرتے ہوئے بابا رام دیو اور ان کے حامیوں کو دھرنے کی جگہ سے ہٹا دیا تھا۔ ساتھ ہی رام دیو کو دہرادون بھیج دیا تھا۔ جس کے بعد بابا رام دیو نے ہریدوار میں موجود اپنے آشرم میں غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جہاں ان کی طبعیت بگڑنے کے بعد ہمالیہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کروایا گیا تھا۔اس دوران بابا رام دیو سے شری شری روی شنکر نے ملاقات کی اور انہیں سمجھایا تھا۔ جس کے بعد رام دیو نے روی شنکر کی موجودگی میں جوس پیکر بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔

پھر ہم نے گوگل پر بابا رام دیو کے کرونا متاثر ہونے سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا ۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے بابا رام دیو کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا، لیکن وہاں بھی ہمیں اس سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کوکر کی مدد سے گھریلو آکسیجن تیار کرنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے

البتہ سرچ کے دوران ہمیں 11 مئی کو شیئر کیا گیا انڈیا ٹی وی کا ایک ٹویٹ ملا۔ جسے بابا رام دیو نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں بابا رام دیو یوگ کے ذریعے ٹی وی شو میں لوگوں کو کرونا سے بچنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بابا رام دیو کرونا کی وجہ سے اسپتال میں 11 مئی 2021 تک علاج کے لئے داخل نہیں ہوئے تھے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بابا رام دیو کی وائرل تصویر تقریباً دس سال پرانی ہے۔ ہماری تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ بابا رام دیو کرونا متاثر نہیں ہیں اور نا ہی وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

Result: Misleading

Our Sources

India Today

Ram dev tweet

India Tv Tweet

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular