اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:مختلف ممالک کا بتاکر شیئر کی جارہی بلی اور امام کی...

Fact Check:مختلف ممالک کا بتاکر شیئر کی جارہی بلی اور امام کی محبت کی یہ ویڈیو کہاں کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
نماز تراویح کے دوران امام کے ساتھ شرارت کر رہی بلی کی ایک ویڈیو کو ترکی، سعودی عرب اور مراکش کا بتایا جا رہا ہے۔ 

نماز تراویح کے دوران امام کے ساتھ شرارت کر رہی بلی کی یہ ویڈیو الجزائر کی ہے۔
Courtesy: FB/Muhammad Asif

Fact

سوشل میڈیا پر نماز تراویح کے دوران امام کے ساتھ شرارت کر رہی بلی کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے اور اسے مختلف صارفین ترکی، سعودی عرب اور مراکش وغیرہ کا بتا رہے ہیں۔ ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “کیٹ جَمپ امام شولڈر” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں یو ایس ٹوڈے، انادولو نیوز ویب سائٹس کے علاوہ دیگر نیوز ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے خبریں ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ویڈیو الجزائر کے شمال میں برج بو عریریج کی مسجد ابو بکر صدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ہے۔

Courtesy: USToday

اس کے علاوہ مقامی ویژن ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 6 اپریل 2023 کو اپلوڈ شدہ امام الشیخ ولید مہساس کا عربی زبان میں انٹرویو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وہیں ہمیں سرچ کے دوران امام الشیخ ولید مہساس کے فیس بک پیج پر بھی مذکورہ وائرل ویڈیو ملی۔ یہاں یہ واضح ہو چکا کہ نماز تراویح کے دوران امام کے ساتھ شرارت کر رہی بلی کی اس ویڈیو کا سعود عرب، ترکی اور مراکش سے تعلق نہیں ہے۔

Result: Partly False

Our Sہurces
Reports published by USA Today, Anadulo News Agency and Euronews on 6 & 7 April 2023۔
Imam Sheikh Walid Mahsas Interveiw Vision Tv on 6 April 2023۔
Facebook post by الصفحة الرّسمية للقارئ وليد مهساس on 4 April 2023۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular