Authors
Claim
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عام لوگوں کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل۔
Fact
نہیں، ویڈیو میں رقص کر رہے شخص کا نام جسبیر جیمس لکرا ہے اور وہ جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کے ہمشکل ہیں۔
سوشل میڈیا پر انگلش اور ہندی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں رقص کر رہا شخص جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ہیں جو نئے سال کے موقع پر عام لوگوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
Fact Check/ Verification
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے نئے سال کے موقع پر کئے گئے رقص کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کے چند فریموں کو “سی ایم ہیمنت سورین ڈانس” کیورڈ کے ساتھ ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 1 جنوری 2025 کو شائع ہونے والی نو بھارت ٹائمس کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو میں رقص کررہے شخص کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا ہمشکل بتایا گیا ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں رانچی لائیو نامی ایکس ہینڈل پر 31 دسمبر کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے مطابق رقص کر رہا شخص جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا ہمشکل جسبیر جیمس لکرا ہے جو کرسمس اور نئے سال کے موقع پر رقص کر رہے ہیں۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر “جسبیر جیمس لکرا ڈانس وائرل” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 31 دسمبر کو اسٹوڈنٹ فائٹر نامی یوٹیوب چینل پر 4 منٹ ایک سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جسے دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا کہ یہ شخص جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نہیں بلکہ ان کا کوئی ہمشکل ہے۔ جسے صارفین حقیقت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اسی یوٹیوب چینل پر رقص کر رہے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ہمشکل کا ہوبہو لباس میں انٹرویو موصول ہوا۔ جس میں وہ شخص صحافی کو اپنا نام جسبیر جیمس لکرا بتا رہا ہے۔ جسبیر کا تعلق جھارکھنڈ کے پوکھر پہاڑ ٹولی سے ہے، وہ پیشے سے ٹیچر اور اداکار ہیں۔ جسبیر اپنے اس انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ جو رقص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس میں جسبیر ہی عام لوگوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
بتادوں کہ اس سے پہلے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ایک اور ہمشکل اداکار مُنّا لوہار کی بھی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے منا لوہار سے ملاقات بھی کی تھی۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں رقص کر رہا شخص جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نہیں ہیں بلکہ جھارکھنڈ کے پوکھر پہاڑ ٹولی سے تعلق رکھنے والے جسبیر جیمس لکرا ہیں۔
Result: False
Sources
Report published by NBT on 01 Jan 2025
X post by Ranchi Live on 31 Dec 2024
Video published by YouTube channel Student fighter on 31 Dec 2024
Video published by YouTube channel The Followup on 25 Sept 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔