Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
کولمبیائی پارلیمنٹ عمارت کے زمین بوس ہونے کا منظر۔
ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
فیس بک پر 10 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کو کولمبیائی پارلیمنٹ کی عمارت زمین بوس ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک بڑی عمارت کے اندر کافی تعداد میں لوگ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کا ایک حصہ ٹوٹ کر ان سب لوگوں پر گر جاتا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان کے مسائل کا ایک نکاتی حل اب یہی باقی بچا ہے” اور ساتھ ہی ویڈیو پر موجود متن میں بھی لکھا ہے کہ “کولمبیا میں ہوا حادثہ”۔

وائرل دعوے کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔ آرٹیکل لکھے جانے تک ویڈیو پر2۔1 ملین ویوز و 24 ہزار لائک و 2100 کمنٹس موجود تھے۔
کولمبیائی پارلیمنٹ عمارت کے زمین بوس ہونے کا بتاکر شیئر کی ویڈیو کا ہم نے بغور تجزیہ کیا تو شبہ ہوا کہ یہ ویڈیو اے آئی سے تیارکردہ ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں نظر آ رہے افراد ایک دوسرے میں ضم ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور لوگ آنکھوں کے سامنے اتنی بڑی عمارت کو گرتا ہوا دیکھ رہے ہیں مگر کوئی بھی بھاگنے کی کوشش کرتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے کچھ ٹولز کی مدد سے ویڈیو کی جانچ کی لیکن ہمیں کوئی معتبر نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ لہٰذا ہم نے مزید تفصیلی جانچ کے لئے ویڈیو کو ڈیپ فیک اینالیسس یونٹ کی ٹیم کو بھیجا۔
ڈیپ فیک اینالیسس یونٹ نے اپنی ابتدائی تحقیق میں ویڈیو کی ہائیو اے آئی+ڈیپ فیک کلاسیفائر کی مدد سے جانچ کی۔ اس ٹول نے ویڈیو کے اے آئی سے تیار شدہ ہونے کے محض 0.03 فیصد امکان ظاہر کئے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو کے اسکرین شارٹ کی بھی اس ٹول کی مدد سے تحقیق کی تو اس نے تصویر میں بھی محض 0.04 فیصد اے آئی مواد ہونے کی نتیجہ بتایا۔ حالانکہ یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ ویڈیو کی خراب کوالٹی کے باعث کچھ ٹولز کے نتائج متاثر ہوتے ہیں۔



مزید تصدیق کے لئے ڈیپ فیک اینالیسس یونٹ نے اے آئی کا پتا لگانے والے مزید ٹولز جیسے واز اٹ اے آئی اور اے آئی اور ناٹ کا سہارا لیا۔ دونوں ہی ٹولز نے اس ویڈیو کو اے آئی سے تیار شدہ بتایا ہے۔


لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ اے آئی ویڈیو کو کولمبیائی پارلیامانی عمارت کے زمین دوز ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
Self Analysis
Wasit AI tool
AI or Not tool
Analysis by DAU team