اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: دہلی میں چلتی کار میں آگ لگا کر را افسر...

Fact Check: دہلی میں چلتی کار میں آگ لگا کر را افسر وکاش سنتھیا کے قتل کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایک کار میں آتشزدگی کی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جینس افسر وکاش سنتھیا کو دہلی میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔
Fact
دہلی کے اتم نگر کے ایس ایچ او راجیش کمار کے مطابق کار میں سخت گرمی کی وجہ سے آگ لگی تھی، انہوں نے بھارتی را افسر وکاش سنتھیا کے قتل کے دعوے کو فرضی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کار میں آتشزدگی کی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی را انٹیلی جینس افسر وکاش سنتھیا کو دہلی میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ افسر کینیڈا میں ہندوستانی خالصتان لیڈر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

دہلی میں را افسر وکاش سنتھیا کے قتل کا بتاکر شیئر کی گئی کار میں آتشزدگی کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈیا ڈیلی لائیو اور آئی اے این ایس نامی ایکس ہینڈلس پر 14 مئی 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو دہلی کے اتم نگر علاقے کی ہے۔ جہاں شام تقریباً 7 بجے کار میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں 15 مئی 2024 کو شائع ہونے والی وائرل ویڈیو سے متعلق ای ٹی وی بھارت کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق اُتّم نگر نجف گڑھ روڈ پر چلتی کار میں آگ لگ گئی۔ کار میں موجود ڈرائیور موقع سے اپنی جان بچاکر باہر نکل آیا تھا۔

اس کے علاوہ ہم نے اتم نگر کے ایس ایچ او راجیش کمار سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے کار میں لگی آگ کی وجہ اور را افسر وکاش سنتھیا کے قتل والے اینگل کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ را انٹیلی جینس افسر کے قتل کا دعویٰ فرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “گاڑی جب سڑک پر چل رہی تھی تو سخت گرمی کے باعث اس میں آگ لگ گئی تھی اور اس میں موجود شخص نے وقت پر گاڑی سے باہر نکل کر اپنی جان بچا لی تھی۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے”۔

ہماری تحقیقات کے دوران وکاش سنتھیا نام کے آئی پی ایس افسر کی فیس بک و انسٹاگرام پروفائل موصول ہوئی۔ جس سے پتا چلا کہ وکاش سنتھیا 2023 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر ہیں جن کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں اندراج ہے جو ایک انڈین سول سروس ٹریننگ انسٹیوشن ہے۔

کنیڈا میں بھارتی خالصتانی کے قتل کا معاملہ

دعوے میں وکاش سنتھیا کے کنیڈا میں ایک سکھ کے قتل میں ملوث ہونے کے بابت بھی لکھا گیا تھا۔ جب ہم نے اس بارے میں سرچ کیا تو ہمیں 12 مئی کو شائع ہونے والی ایکنامک ٹائمس کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل معاملے میں رائل کنیڈین ماؤنٹڈ پولس کے انٹیگریٹد ہومی سائڈ انوسٹیگیشن ٹیم نے 3 مئی 2024 کو بھارتی شہری کرن برار(22) کمل پریت سنگھ(22) کرن پریت سنگھ(28) کو اور 11 مئی کو امر دیپ سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ دہلی کے اتم نگر میں چلتی کار میں سخت گرمی کی وجہ سے آگ لگی تھی، بھارتی را انٹیلی جینس افسر وکاش سنتھیا کے قتل کا دعویٰ فرضی ہے۔

Result: False

Sources
X posts by @ians_india and @IndiaDLive on 14 May 2024
Report published by ETV Bharat on 15 May 2024
Phonic conversation with Delhi, Uttam nagar SHO Rajesh Kumar
Report published by The Economic Times on


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular