جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkمصری نوجوان نے اپنی محبوبہ کو نہیں دیا 32 دانتوں سے بنا...

مصری نوجوان نے اپنی محبوبہ کو نہیں دیا 32 دانتوں سے بنا ہار، گمراہ کن خبر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر پاکستان کے معروف نیوز ویب سائٹ جیو نیوز نے ایک کولاج کے ساتھ خبر شیئر کی ہے۔ جس کے کیپشن اور کولاج پر لکھا ہے کہ “مصری نوجوان لڑکے نے محبوبہ کو اپنے 32 دانتوں سے بنا ہار پیش کیا جسے دیکھ کر وہ سمجھی کہ شاید یہ مصنوعی دانتوں کا ہار ہے، لڑکی کو محبت کا یقین دلانے کیلئے لڑکے نے اپنے دانتوں کا ہار بنا ڈالا، جیو نیوز نے اپنی خبر میں لڑکے کا نام کیک اور لڑکی کا لیزا بتایا ہے”۔ جیو نیوزکے اس پوسٹ پر ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 1300 شیئر، 4100 کمنٹس اور 22 ہزار لائکس تھے۔

مصری نوجوان نے محبوبہ کو 32 دانتوں سے بنا ہار پیش کرنے کی خبر بے بنیاد
Courtesy: Fb/ GeoNews

اردو نیوز ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر ایک خبر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں دو تصویروں پر مشتمل ایک کولاج شیئر کیا جا رہا ہے۔ کولاج کے ایک حصے میں دانتوں کا ہار نظر آرہا ہے اور دوسرے حصے میں ایک نوجوان شخص ہنس رہا ہے، جس کے منہ میں دانت نہیں دکھ رہے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ نے ریوٹرس نیوز کا حوالہ دے کر لکھا کہ ” کیک نامی مصری نوجوان نے محبوبہ لیزا کو محبت کا یقین دلانے کے لئے اپنے دانتوں کا ہار بناکر پیش کیا”۔

درج ذیل میں وائرل پوسٹ اور نیوز ویب سائٹ پر شائع خبروں کا اسکرین شارٹ اور آرکائیو لنک دیکھ سکتے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ اور وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر 7 دنوں میں 55 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں اور 41,283 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Courtesy: Crowdtangle

Fact Check/Verification

مصری لڑکے کے اپنی محبوبہ کو محبت کا یقین دلانے کے لئے 32 دانتوں سے بنا ہار پیش کرنے کی خبر میں کتنی سچائی ہے؟ اس کی تحقیقات کے لئے ہم نے سب سے پہلے کچھ کیورڈ سرچ کیا، اس دوران ہمیں نیو نیوز پر شائع 23 نومبر 2021 کی ایک خبر ملی، جس میں اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔

نیو ویب سائٹ کے مطابق “وائرل تصویر میں نظر آرہے نوجوان کا نام مصطفیٰ سلیمان السید ہے، مصطفیٰ ایک اداکار بھی ہیں، انہوں نے رواں سال عربی کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر دانتوں سے بنا ہار اور اپنی بغیر دانت والی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد ان کی یہ تصویر وائرل ہوئی، لیکن انہوں نے نیو نیوز سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ تصویر ایڈٹ شدہ ہے”۔

Courtesy: NeoNetwork.pk

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ مصری نوجوان کا نام مصطفیٰ سلیمان السید اور اس نے وائرل تصویر کو ترمیم شدہ بتایا ہے۔ پھر ہم نے مصطفیٰ کو سوشل میڈیا پر تلاشا، جہاں ہمیں ان کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ ملا۔ جس میں انہوں نے عربی کیپشن کے ساتھ وائرل تصویر کو شیئر کیا ہے۔ جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کیا سچ میں مصری نوجوان نے اپنی محبوبہ کو اپنے دانتوں سے بنا ہار پیش کیا؟

ہم نے مصطفیٰ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حالیہ تصویر کو بھی دیکھا، جس میں ان کے منہ میں دانت صاف طور پر نظر آ رہے ہیں۔

Instagram will load in the frontend.

وہیں ہمیں مصطفیٰ کے فیس بک پیج پر نیو ٹی وی کو دیا گیا انٹر ویو بھی ملا۔ جس میں وہ صاف طور پر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “جو عربی کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی وہ ایک مذاق تھا، تصو اصل میں ایڈٹ کی ہوئی ہے، انٹرویو کے دوران انہوں نے ہنستے ہوئے اپنے دانت بھی دکھا دیئے تھے۔

ریوٹرس کے حوالے سے شائع کی گئی مذکورہ خبر کو جب ہم نے ریوٹرس ویب سائٹ پر سرچ کیا تو ہمیں مصطفیٰ سلمان کے دانتوں سے بنے ہار کے حوالے سے ایک فیکٹ چیک ملا۔ جس میں صاف لکھا ہے کہ ” مصطفیٰ کی اپنی محبوبہ کو دانتوں سے بنا ہار دینے کی جو خبر وائرل ہو رہی ہے وہ محض افواہ ہے”۔ سرچ کے دوران ہمیں قاہرہ 24 نامی ویب سائٹ پر بھی اس حوالے سے عربی زبان میں ایک خبر ملی۔ جس میں مذکورہ دعوے کو منگھڑت اور بے بنیاد بتایا گیا ہے۔

Courtesy:cairo24.com

سرچ کے دوران ہمیں انڈی100 ڈاٹ کام پر ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق بی بی سی کے نیوز رپورٹر ٹام ہیپورتھ نے اپنی محبوبہ کو دانتوں سے بنا ہار پیش کیا تھا، ٹام نے یہ بات اپنی کو ہوسٹ سے بات چیت کے دوران کہی تھی۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ کیک نامی مصری نوجوان کی جانب سے محبوبہ کو 32 دانتوں سے بنا ہار پیش کرنے کی خبر بے بنیاد ہے اور جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ ترمیم شدہ ہے اور نوجوان کا نام مصطفیٰ سلیمان السید ہے۔


Result: Partly False

Our Sources

NeoNetwork:https://www.neonetwork.pk/23-Nov-2021/111613

Facebook:https://www.facebook.com/mostafa.seleman.589/videos/722250145844996

Instagram:https://www.instagram.com/p/CVuurkLobbo/?utm_source=ig_web_copy_link

Reuters:https://www.reuters.com/article/factcheck-necklace-teeth-idUSL1N2SA1UX

cairo24:https://www.cairo24.com/1409932

indy100:https://www.indy100.com/tv/bbc-tom-hepworth-teeth-necklace-b1959983


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular