جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: پانی میں تیرتے ہوئے افراد کی یہ ویڈیو فلسطینی مسلمانوں...

Fact Check: پانی میں تیرتے ہوئے افراد کی یہ ویڈیو فلسطینی مسلمانوں پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پانی میں تیرتے ہوئے مرد و خواتین والی یہ ویڈیو فلسطینی مسلمانوں پر ہوئے اسرائیل حملے کی ہے۔
Fact
وائرل ویڈیو فلسطین اسرائیل کے مابین ہو رہی لڑائی سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہوائی لوہینا میں ہوئی آگزنی کے دوران کی ہے۔

فیس بک پر ایک ویڈیو کو فلسطین و اسرائیل کے مابین چل رہی لڑائی سے جوڑکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں پانی میں تیرتے ہوئے مرد و خواتین نظر آرہے ہیں، ساتھ ہی ویڈیو میں آگ کے شعلے اور دھواں بھی دیکھائی پڑ رہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “یا اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما”۔

پانی میں تیرتے ہوئے مرد و خواتین والی اس ویڈیو کا تعلق فلسطین سے نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/tajammul.ahmad.100

Fact Check/Verification

پانی میں تیرتے ہوئے مرد و خواتین والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں امریکی وکیل و مصنف اسٹیون ڈونزیگر نامی مستند انسٹاگرام ہینڈل پر 19 اگست 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو لوہینا شہر میں لگی آگ کے بعد بے گھر ہوئے لوگوں کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @stevendonziger

مزید سرچ کے دوران ہمیں این بی سی لاس اینجلس نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے شائع 15 اگست 2023 کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے انٹرویو والی ویڈیو میں ہوبہو وائرل ویڈیو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں ان سات اہل خانہ پر مشتمل خاندان نے اپنی مدد کرنے والے شخص کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس رپورٹ میں پانی میں تیرتے ہوئے مرد و خواتین کا تعلق کیلیفورنیا سے بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy:NBC

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پانی میں تیرتے ہوئے مرد و خواتین والی ویڈیو فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملے سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہوائی کے لوہینا شہر میں لگی آگ کی وجہ سے پانی میں تیر کر اپنی جان بچانے والے خاندان کی ہے۔

Result: False

Sources
Instagram post by Steven Donziger on 19 Aug 2023
Reports published by NBC Los Angeles, New York post and Today on Aug 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular