Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
سوشل میڈیا پر فروری 2025 میں دنوں کے میل سے متعلق ایک پوسٹ خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 823 سال بعد فروری 2025 میں ہفتے کا ہر دن 4 بار آرہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں صارفین نے فروری 2025 کلینڈر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “اس سال فروری کا مہینہ “عجوبہ” ہے جو آپکی زندگی میں پھر دوبارہ پتہ نہیں کب آئیگا ۔ اس میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل، 4 بدھ، 4 جمعرات، 4 جمعہ اور 4 ہفتہ ہیں۔ ایسا ہر 823 سال بعد ہوتا ہے”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
ہم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی تصدیق کے لئے سب سے پہلے فروری 2025 کے کلینڈر کو چیک کیا، جہاں ہم نے پایا کہ امسال کے فروری ماہ میں ہر دن 4 چار بار ہی آرہا ہے۔
مزید تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ لیپ سال کے علاوہ ہر برس فروری میں 28 دن ہی ہوتے ہیں اور ہر ہفتے میں 7 دن، جس کے باعث ہر دن 4 مرتبہ ہی پڑے گا۔ اس کے علاوہ ہر چار برس میں لیپ برس میں فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہوتا ہے۔ جس کے باعث کوئی ایک دن مہینے میں پانچ بار آتا ہے۔ جیسا کہ سال 2024 میں جمعرات پانچ بار آیا تھا۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے گزشتہ 3-4 سالوں کے کلینڈر کا موازنہ کیا اور پایا کہ ہر سال فروری میں ہفتے کے سارے دن 4 مرتبہ ہی آتے ہیں۔ جیسے کہ سال 2023، 2022 و 2021 کے کلنڈر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ فروری 2025 میں دنوں کے انوکھے میل والا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ یہ کوئی 823 سال بعد بننے والا انوکھا میل نہیں ہے، ایسا لیپ ایئر کو چھوڑکر ہر سال ہی ہوتا ہے۔
Sources
Self Analysis
Check Calendar
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔