اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا مختار انصاری کے نماز جنازہ کی ہے یہ وائرل...

Fact Check: کیا مختار انصاری کے نماز جنازہ کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی رہنما مختار انصاری کی جیل میں حرکت قلب کی وجہ سے 28 مارچ کی شام وفات پا گئے۔ جنہیں غازی پور کے کالی باغ قبرستان میں دفنایا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد شامل ہوئے۔ اب جنازے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جسے مختار انصاری کے جنازہے کا بتایا جا رہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “مقام غازی پور، اترپردیش ،مختار انصاری شہید رحمتہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ”۔

مختار انصاری کی نہیں بلکہ بریلی کے ثقلین میاں کے نماز جنازہ کی ہے یہ ویڈیو
Courtesy: Facebook/ abdulahad
Courtesy: X @KarRiz45

Fact

جنازے کی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 20 مارچ 2024 کو عیان خان 99 نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو اپلوڈ شدہ جنازے کی ویڈیو ملی۔ یہ وائرل فوٹیج تھوڑا سا لمبا ورژن میں تھا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ ویڈیو 30 مارچ 2024 کو مختار انصاری کی آخری رسومات سے پہلے کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ Ayan Khan 99

مزید ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس پر “آئی ثقلینی” لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ آئی ثقلینی کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آئی ثقلینی 690 نامی انسٹاگرام پر 3 نومبر 2023 کو شیئر شدہ وائرل ویڈیو کا ایک حصہ ملا۔ جس میں اس ویڈیو کو بریلی کے پیر محمد ثقلین میاں کے جنازے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @Isaqlaini690

مزید سرچ کے دوران ہمیں محمد ثقلین میاں کے انتقال کے حوالے سے لائیو ہندوستان، امر اجالا کی ویب سائٹ پر خبریں موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق شاہ شرافت میاں درگاہ کے پیر و مرشد شاہ ثقلین میاں کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی تھی۔

وہیں ہمیں 22 اکتوبر 2023 کو شاہ ثقلین میاں کے نماز جنازہ کے جلوس کا لائیو اسٹریم بھی ملا۔ جس کے ساتھ بریلی کے اسلامیہ گراونڈ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا تھا، جبکہ مختار انصاری کی تدفین غازیپور میں ہوئی ہے۔

ہم نے گوگل اسٹریٹ ویو پر اسلامیہ گراؤنڈ، بریلی کو تلاشا اور اس دوران ہمیں متعدد ایسی تصاویر ملیں، جن میں وہی سبز رنگ کا ممبر و محراب نظر آ رہا ہے، جو مختار انصاری کے جنازے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کے ابتدائی چند فریموں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

(L-R) Screengrab from viral video and Google image

وائرل ویڈیو کے تقریباً 26 سیکنڈ پر میدان کے وسط میں ایک عمارتی ڈھانچہ دیکھا جا سکتا ہے۔ جو گوگل اسٹریٹ ویو پر اسلامیہ گراؤنڈ کے وسط میں بھی موجود ہے۔

(L-R) Screengrab from viral video and screengrab from Google Street View

اس کے علاوہ وائرل کلپ میں تقریباً 36 سیکنڈ پر ہمیں “گاندھی میڈیکوز” نامی ایک بورڈ نظر آیا۔ ہم نے گوگل اسٹریٹ ویؤ پر “گاندھی میڈیکوز” بریلی سرچ کیا تو پتاچلا کہ یہ مقام بھی بریلی میں ہے۔

(L-R) Screengrab from viral video and Google image

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو مختار انصاری کے جنازے کی نہیں ہے کیونکہ مختار انصاری کا جنازہ غازی پور میں ہوا تھا اور وائرل ویڈیو بریلی کی ہے۔

Result: False

Sources
YouTube video by Ayan Khan 99, Dated March 20, 2024
YouTube by Gulam mustafa7668, Dated 28 March 2024
Instagram Post By @isaqlaini690, Dated January 19, 2024
Google Street View
Google Images


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular