Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
غزہ میں فلسطینی پیرا میڈیکس اور شہریوں کے حالیہ جنگ بندی پر جشن منانے کا منظر۔
وائرل ویڈیو 19جنوری 2025 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین نے شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں امدادی عملے اور شہری حالیہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد جشن منا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص سیلفی ویڈیو بنا رہا ہے اور اس کے پیچھے لوگوں کو گاڑیوں کے ارد گرد جمع ہو کر تالیاں بجاتے اور جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ ایک نئی اور تازہ ترین پیش رفت ہے۔
فیس بک اور ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “غزہ میں فلسطینی پیرا میڈیکس، سول ڈیفنس اور شہریوں نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد خوشی کا اظہار کیا”۔


اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع 9 اکتوبر کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے بعد خوشی کا ماحول قائم ہوا ہے، تاہم انسانی امداد کی ضرورت اب بھی برقرار ہے۔ اوچا کی ترجمان اولگا چیریوکوو کے مطابق ایک لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن خوراک، پناہ کا سامان اور ادویات غزہ کی سرحدوں پر موجود ہیں جو جنگ بندی کے فوراً بعد تقسیم کی جا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے بی بی سی نے بھی خبر شائع کی ہے۔
ٹی آر ٹی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو منظوری دے دی ہے، جس میں اسرائیل غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، غزہ کے کچھ علاقوں سے اپنی فوجی واپس بلائے گا اور یومیہ سینکڑوں امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی اجازت دے گا۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو رؤیا نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر رواں برس کے 19 جنوری کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق اسے غزہ کی پٹی میں فلمایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا کریڈٹ محمد الجعبری کو دیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فلسطینی صحافی و فوٹوگرافر محمد الجعبری نے اپنی اسی ویڈیو کو 19 جنوری 2025 کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر واقعی غزہ کی پٹی کے سول ڈیفنس اور امدادی ٹیموں کے جشن کے مناظر ہیں، مگر یہ حالیہ جنگ بندی کے بعد کے نہیں بلکہ پرانے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ کا تعلق حالیہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد غزہ میں منائے جا رہے جشن سے نہیں ہے، بلکہ یہ تقریباً نو ماہ پرانی فوٹیج ہے۔
Sources
Facebook post by Roya News on 19/01/2025
Instagram post by Mohamed Al Jabary on 19/01/2025