اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: وائرل تصویر میں کتے کو چومتے ہوئے خاتون پاکستانی صحافی...

Fact Check: وائرل تصویر میں کتے کو چومتے ہوئے خاتون پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نہیں ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
غریدہ فاروقی کی کتے کو بوسہ لیتے ہوئے تصویر وائرل۔
Fact
وائرل تصویر میں کتے کو چومتے ہوئے خاتون بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون سیاہ رنگ کے کتے کو چومتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر میں موجود خاتون پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں ایک مستند ایکس صارف نے لکھا کہ “غریدہ فاروقی کو کیا ہو گیا کتا چوم رہی ہے یہ”۔ وہیں ایک دیگر ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا کہ “یہ غریدہ فاروقی کیا کر رہی ہے”۔

کتے کو بوسہ لیتے ہوئے خاتون غریدہ فاروقی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں
Courtesy: X @Miannaeem07

Fact Check/Verification

غریدہ فاروقی کا بتا کر شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اس کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایکسپوز پروپیگنڈا نامی مستند ایکس ہینڈل پر 2 اپریل 2024 کی ایک پوسٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر غریدہ فاروقی کی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری کی ہے۔

Courtesy: X @EPropoganda1

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے “ادیتی مستری کسنگ ڈاگ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسی تصویر سے ملتی جلتی تصویر ادیتی مستری 2067(فین پیج) اور ریئل ادیتی مستری نامی انسٹاگرام ہینڈل پر موصول ہوئی۔ ان تصاویر میں خاتون کا چہرہ بہت واضح ہے۔ وائرل تصویر اور ادیتی مستری کی تصاویر کا موازنہ کرنے پر یہ واضح ہوا کہ تصویر میں کتے کا بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہی خاتون پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں۔

Courtesy: @aditimistry2607

مزید بتادوں کہ غریدہ فاروقی سے متعلق اس سے پہلے بھی فرضی خبریں پھیلائی جا چکی ہیں۔ جن میں سے ایک ترمیم شدہ تصویر کا فیکٹ چیک نیوز چیکر پہلے بھی کر چکا ہے۔ جسے آپ یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے غریدہ فاروقی کے متعلق مزید جاننے کی کوشش کی۔ اس دوران ہمیں دنیا بھر میں آزاد صحافت کو فروغ دینے والی غیر منافع بخش تنظیم “کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس” نامی ویب سائٹ پر 5 مئی 2022 کو شائع شدہ ایک آرٹیکل فراہم ہوا۔ جس کے مطابق 2014 سے اب تک غریدہ فروقی صنفی طور پر آن لائن ہراساں کئے جانے سے متعلق 8 شکایتیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے پاس درج کروا چکی ہیں، جن میں قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحققات سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر میں کتے کا بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہی خاتون پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں۔

Result: False

Sources
X post by EPropoganda1 on 02 April 2024
Instagram post by aditimistry2607 on 13 Jan 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular