Claim
ہارورڈ یونیورسٹی نے ‘سجدے’ کو کمر درد کا بہترین علاج قرار دیا ہے۔
Fact
دعویٰ گمراہ کن ہے، ہارورڈ میڈیکل اسکول نے خصوصی طور پر سجدے کو کمر درد کا علاج نہیں بتایا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہارورڈ یونیورسٹی سے منسوب کرکے متعدد پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے سجدے کو کمر درد کی بہترین دوا قرار دیا ہے۔ صارفین نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے “ہارورڈ یونیورسٹی نے حال ہی میں سجدہ، جو کہ اسلامی نماز کا ایک اہم حصہ ہے، کو کمر کے درد کے لیے موثر علاج قرار دیا ہے”۔

Courtesy: X@Care_Catalyst

یہاں اور یہاں آرکائیو پوسٹ دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر انگلش میں ‘ہارورڈ بیک پین’ کیورڈ تلاشا۔ جہاں ہمیں 1 اگست 2021 کو شیئر شدہ ہارورڈ ہیلتھ نامی ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ موصول ہوا۔ اس ہینڈل کے ذریعے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے متعلق معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے۔ اس پوسٹ میں ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ 16 اپریل 2020 کو شائع ہونے والی رپورٹ کا ایک لنک بھی شامل کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں کمر درد کی اس عام بیماری کا بہترین علاج ورزش و پرانے زمانے کی موومنٹ کو بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں ریڑھ کی ہڈیوں کے مسائل کو دور رکھنے کے لئے باقاعدہ ورزش کی اہمیت کے سلسلے میں وضاحت کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں خصوصاً ‘سجدے’ کے پوزیشن کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ اس مضمون کے ساتھ جو تصویر شائع کی گئی ہے اس میں ایک خاتون نماز میں کئے جانے والے سجدے سے مماثلت رکھنے والی پوزیشن میں نظر آرہی ہے۔ ممکن ہے کہ صارفین اسی تصویر کے باعث غلط فہمی کا شکار ہوئے ہیں۔


مزید اس رپورٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈس آرڈرز اینڈ اسٹروک کے حوالے سے کمر درد کو کم کرنے میں مدد کرنے والی جن حکمت عملی کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان میں بھی کہیں نماز یا سجدے کا ذکر نہیں ہے۔ اس میں درد ہونے پر محض لیٹے نا رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جسم کو متحرک رکھنا، ڈاکٹر کے مشورے سے دوا کا استعمال، پٹھوں کو مضبوط کرنے و فزیکل تھراپسٹ کی مدد سے کمر درد میں آرام پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلے آسمان کے نیچے سو رہے یہ لوگ لاس اینجلس آگزنی کے متاثرین نہیں ہیں
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ دعویٰ گمراہ کن ہے، ہارورڈ میڈیکل اسکول نے خصوصی طور پر سجدے کو کمر درد کا علاج نہیں بتایا ہے بلکہ رپورٹ میں لفظِ ‘ورزش’ کا استعمال کیا گیا ہے۔
Result: Partly False
Sources
X post by @HarvardHealth on 01 Aug 2021
Report published by Harvard Medical School on 16 April 2020
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔