سوشل نٹورکنگ سائٹ ایکس پر ان دنوں ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں برقعہ پوش خاتون ایک نوجوان کی پٹائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی سنائی دے رہا ہے کہ جس لڑکے کی پٹائی کی جا رہی ہے، وہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کر تے ہوئے پکڑا گیا۔
صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں ایک ہندو نوجوان نے برقعہ پوش مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو خاتون نے اسے سربازار سبق سکھایا۔ اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ عرب کے سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں۔



آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاشا۔ جہاں ہمیں یہی ویڈیو کے کیفریموں کے ساتھ اے بی پی نیوز کی ویب سائٹ پر 26 فروری 2025 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کانپور کے بیکن گنج مسلم بازار کا ہے، ویڈیو میں برقعہ پوش خاتون جس نواجوان کی سر بازار پٹائی کر رہی ہے اس کا نام عدنان ہے اور پولس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

اے بی پی نیوز نے اسسٹنٹ پولس کمشنر ابھیشیک کمار کے حوالے سے لکھا ہے کہ “عدنان اور اس کے گھر کا پتہ لگانے پر معلوم ہواکہ نوجوان عدنان ذہنی مریض ہے۔ اگر متاثرہ خاتون نے تحریری طور پر شکایت کی تو قانونی کاروائی کی جائے گی”۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں کاوش عزیز نامی ایکس ہینڈل کے ذریعے شیئر کی گئی ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے جواب میں پولس کمشنریٹ کانپور نگر نے واضح کیا ہے کہ یہ معاملہ مورخہ 25 فروری 2025 کا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام عدنان ولد عبدالمابود ہے، ملزم کے اہل خانہ کے مطابق عدنان کی دماغی حالت صحیح نہیں ہے، علاج جاری ہے۔
اس حوالے سے پولس کمشنریٹ کانپور نگر کے ایکس ہینڈل پر اسسٹنٹ پولس کمشنر انور گنج کا بیان بھی موصول ہوا۔ جس میں بھی ملزم نوجوان کو مسلمان ہی بتایا گیا ہے۔

Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ برقعہ پوش خاتون کی جانب سے سربازار نوجوان کی پٹائی معاملے میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے۔ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا شخص مسلمان ہی ہے۔
Sources
Report published by ABP News on 26 Feb 2025
X post by @azizkavish on 26 Feb 2025
X post by @kanpurnagarpol on 26 Feb 2025
X post by @kanpurnagarpol on 26 Feb 2025