اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkدوبئی کے آئی کانک مسجد کی تصویر کو قطر کی خوبصورت مسجد...

دوبئی کے آئی کانک مسجد کی تصویر کو قطر کی خوبصورت مسجد بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک عمارت کی تصویر کو قطر کی خوبصورت مسجد بتایا گیا ہے۔ دعویٰ ہے کہ دنیا کی خوبصوت ترین مساجد میں سے ایک یہ قطر کی مسجد ہے۔

وائرل پوسٹ
Viral Image from Facebook

کیا ہے وائرل دعویٰ؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک خوبصورت مسجد کی تصویر کو دنیا کی سب سے زیادہ حسین اور قطر کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیولنک موجود ہیں۔

فیس بک یوزر عامرظفرقاسمی نے خوبصورت مسجد کی تصویر کوقطر کا بتاکر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

الطاف حسین نے بھی قطر کا بتا کر اس مسجد کی تصویر کو شیئر کیا۔آرکائیو لنک۔

کامران آرین نامی ٹویٹر یوزر نے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ مسجد کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیولنک۔

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کی سچائی تک پہنچنے کےلیے سب سے پہلے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر کے حوالے سے کافی سارے لنک فرام ہوئے۔جس میں مسجد کو دبئی کا بتایا گیا ہے۔

مذکورہ جانکاری کے پیش نظر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں امیجِن آرکیٹیکچر نامی ویب سائٹ پر 21مئی 2020 کی وائرل مسجد کی تصویر کے حوالے سے ایک مضمون ملا۔جس کے مطابق یہ خوبصورت مسجد متحدہ عرب امارات کے دبئی کی آئی کانک مسجد ہے۔اس مسجد کا ڈیزائن 2018 میں تیار کیا گیا تھا۔مسجد کی تعمیر 10ہزار میٹر اسکوائر میں ہے۔جبکہ کُل 9500 نمازی اس مسجد میں بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔جن میں مرد خواتین دونوں شامل ہیں۔

ایل وائی ایکس آرکیٹیکچر ٹیم نے مسجد کی تقریباً سارے تعمیری کام کو انجام دیاہے ۔پرل اینڈ شیل کی تھیم پر بنائی گئی مسجد کو جنت کےآٹھ دروازوں اور 8 خاص فرشتوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔جو جنت کے تخت پر فائز ہیں۔

1st Finding

مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ خوبصورت مسجد قطر کی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کی ہے۔پھر ہم نے ایل وائی ایکس آرکیٹیکچر کے ویب سائٹ پر وائرل تصویر کو تلاشا تاکہ پوری طرح سے واضح ہو سکے کہ آئیکونک مسجد کے تعمیر و تحسین کا کام ایل وائی ایکس نامی کمپنی نے ہی کیاہےیا نہیں؟اس دوران ہمیں ویب سائٹ پر کئی مساجد کی تصاویر ملیں۔جن میں آئیکانک مسجد دبئی کی بھی خوبصورت تصاویر موجود تھیں۔جسے آپ اسکرین ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

ٖFINAL fINDING

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ یہ خوبصورت مسجد قطر کی نہیں ہے۔بلکہ یہ متحدہ عرب امارات کی آئی کانک مسجد ہے۔جسے پَرل اینڈ شیل کی تھیم پر تعمیر کیاگیا ہے۔

Result:MisplacedContext

Our Sources

 Amazingarchitecture:https://www.amazingarchitecture.com/post/iconic-mosque-in-dubai-united-arab-emirates-by-lyx-arkitekter

lyx-arkitekter:https://lyx-arkitekter.se/detail/36/iconic-mosque

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular