Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر کیجری وال کی ایک تصویر مسلمانوں کے حلیئے میں خوب گردش کررہی ہے۔ی وزرس کا دعویٰ ہے کہ “2021کے پہلے دن جامع مسجد جاکر دہلی کےوزیر اعلیِ اروند کیجری وال نے ملک کےلیے نماز پڑھی اور دہلی کےلیے دعاء بھی کیا۔

روی گُرو کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کی وائرل تصویر کی حقائق جاننےکےلئے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے ٹویٹرایڈوانس کی مدد سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں 7جولائی 2016 کا ایک ٹویٹ ملا ۔جس میں کیجری وال کی وائرل تصویر میں عاپ لیڈر سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اپنے بچے ایم ایل اے ہو اس کےلیے دعاء مانگتے”
مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کم از کم 4سال پرانی ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں انڈین ایکسپریس پر شائع 5جولائی 2016 کی ایک خبر ملی۔جس میں سی ایم کیجری والی کی وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔جس میں وہ لوگوں کے ساتھ افطار کررہے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق دہلی کے سی ایم کیجری وال نے پنجاب کے ملیرکوٹلہ میں افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔بتادوں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں افطار پارٹی کے کچھ دن پہلےقرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی تھی۔جس میں عاپ لیڈر نریش یادو کا نام آیا تھا۔

سرچ کے دوران عاپ پنجاب کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 6جولائی 2016 کو اپلوڈ شدہ وائرل تصویر ملی۔جس کے کیپشن میں پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ “آپ سبھی کو عید مبارک ہو“
سی ایم کیجری وال کے حوالے سے مزید کیورڈ سر چ کیا تو ہمیں گیٹی امیج پر 4جولائی 2016 کو شائع شدہ ہوبہو وائرل تصویر جیسی کئی تصاویر ملی۔جس میں کیجری وال وہی ٹوپی ،عربی رومال،چشمہ اور شرٹ پینٹ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔گیٹی امیج کے مطابق دہلی کے سی ایم اروندکیجری وال نے ملیر کوٹلہ میں افطارپارٹی میں شرکت کی اور مسلمانوں کے ساتھ روزہ بھی کھولا۔


نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کی مسلم حلیئے والی تصویر 4سال پرانی ہے۔اس تصویر کا سال نو 2021 کے موقع پر جامع مسجد میں نماز پڑھنےسے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Twitter:https://twitter.com/nothing_world/status/751051066612088832
Inex:https://indianexpress.com/article/india/india-news-india/kejriwal-campaigns-at-malerkotla-denounces-desecration-2894326/
AAp:https://twitter.com/AAPPunjab/status/750898542760329216
Getty:https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/delhi-chief-minister-arvind-kejriwal-in-skull-cap-offers-news-photo/544928202
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044