Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ایرانی کمپنی میں بی2 بمبار طیارے بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
فیس بک پر ایک صارف نے 9 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں جنگی طیارہ بناتے ہوئے لوگ نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ ایرانی کمپنی میں بی2 بمبار طیارے بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “بریکنگ نیوز ایران کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جو ایران اپنے ہی کمپنی میں بی 2 بمبار بناتے ہوئے ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے پوری دنیا میں”۔

ہم نے وائرل ویڈیو کا بغور خود تجزیہ کیا تو طیارے پر نظر آ رہے لوگ ایک دوسرے میں ضم ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ کرین میں نظر آرہا تار بھی طیارے پر کھڑے لوگوں میں ضم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ تب ہمیں شبہ ہوا کہ اس ویڈیو کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے واز اٹ اے آئی اور اے آئی اور ناٹ ٹولز کی مدد لی۔ جہاں دونوں ہی ٹولز نے اس ویڈیو کو اے آئی سے تیار شدہ بتایا ہے۔



مزید تصدیق کےلئے ہم نے ڈیپ فیک اینالیسس یونٹ کو وائرل ویڈیو بھیجا۔ جس کے بعد ڈاؤ نے ویڈیو کی ہائیو اے آئی+ڈیپ فیک کلاسیفائر ٹولزکی مدد سے جانچ کی۔ اس ٹول نے ویڈیو کے اے آئی سے تیار شدہ ہونے کا 96 فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید ہم نے وائرل کلپ کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں کنک نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو کے علاوہ دیگر کئی ویڈیوز موصول ہوئے۔ جنہیں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
مذکورہ یوٹیوب چینل کے بایو میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق کنک چینل پر موجود تمام ویڈیوز اے آئی اینیمیشن کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئیں ہیں۔ اس میں محض تفریح اور بصری کہانی کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان ویڈیوز میں کسی بھی طرح کے حقیقی واقعات نہیں دکھائے گئے ہیں ۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ایرانی کمپنی میں بی2 بمبار طیارے بنانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Self Analysis
Wasit AI tool
AI or Not tool
Analysis by DAU team
Video uploaded by YouTube channel KINK on 28 Jun 2025