جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact Checkامت شاہ نے کہا ملک بھر میں گائے کے گوشت پر نہیں...

امت شاہ نے کہا ملک بھر میں گائے کے گوشت پر نہیں لگے گی پابندی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی لیڈر امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

ٹویٹر پر امت شاہ کےحوالے وائرل خبر
Viral pots on Twitter

سوشل میڈیا پر اخبار کی ایک کٹنگ کچھ کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کیا جارہاہے۔جس میں لکھا ہے کہ بھکتوں تم زندہ ہویا مر گئے۔تم تھالی تالی بجاؤ۔جبکہ اخبار کے کٹنگ کے ہیڈلائن میں لکھا ہے کہ “دیش بھر میں گائےگوشت پر روک نہیں:شاہ۔مطلب یہ کہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گائے گوشت پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔اس حوالے وائرل پوسٹ کے آکائیولنک درج ذیل ہیں۔

ندیم راہی نامی ٹویٹر یوزر نے امت شاہ کے بیان والی خبر کی کٹنگ کو شیئر کیا ہے ۔آرکائیو لنک۔

ہرکیش موریا نامی یوزر نے کانگریس لیڈر پرموداچاریہ کے ایک ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے وائرل اخبار کی کٹنگ کے ساتھ لکھا ہے کہ جب سے بی جےپی مرکز میں سرکار بنائی ہے۔تب سے غریب اور طالب علموں کا بہت زیادہ استحصال ہوا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل دعوے کی حقائق جاننے کےلیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔اس دوران ہمیں ڈینک جاگرن پر 28مئی 2015 کی ایک خبر ملی۔جس کا ہیڈ لائن بالکل وائرل پوسٹ سے ملتاجلتا تھا۔جب ہم نے پوری خبر کو غور سے پڑھا تو پتا چلاکہ ملک بھر میں گائےکی گوشت پر پابندی لگانے والے بیان کو بی جے پی نے خارج کردی ہے۔امت شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جہاں بھی بی جے پی کی سرکار ہے وہاں گائے گوشت پر پابندی لگانے سے پہلے عوامی جذبات کا خیال رکھاجائےگا۔ان کا یہ بھی کہاتھا کہ “ہم نے یہ نہیں کہا ہےکہ ہم لوگ ملک بھر میں گائے کی گوشت پر پابندی عائد کریں گے”

پہلی فائنڈنگ
ٖ1st Finding

وہیں جب ہم نے اس سلسلے میں مزید ٹولس کی مدد سے سرچ کیا تو ہمیں بی جے پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر امت شاہ کا ایک بیان ملا۔جس میں وہ بہار کے لوگوں کو مخاطب کرکے یہ کہتے ہوئے نطر آرہے ہیں کہ بہار میں اگر بی جے پی کی سرکار بنی تو گائے کے قتل پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی جائےگی۔واضح رہے کہ یہ ٹویٹ 11اکتوبر 2015 کو شیئر کیاگیا تھا۔

Final Finding

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امت شاہ کے گائے گوشت پر پابندی نہ لگانے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔امت شاہ کا یہ بیان 5سال پرانہ ہے۔جس پر انہوں نے اپنی صفائی بھی دی تھی کہ بی جے پی کی جہاں بھی سرکار ہے وہاں گائے گوشت پر پابندی لگانے سے پہلے عوامی جذبات کا خیال رکھاجائےگا۔

Result: Misleading

Our Sources

Jagran:https://www.jagran.com/news/national-amit-shah-rules-out-nationwide-ban-on-beef-12417341.html

BJP Tweet: https://twitter.com/BJP4India/status/653174428113612800

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular