جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا سچ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے روس کی سڑکوں...

کیا سچ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے روس کی سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا ہے شیر؟کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے روس کی سڑکوں پر پانچ سو خوں خوار شیروں کو چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں سے باہر نا نکلیں۔

تصدیق

کروناوائرس کو لے کر پوری دنیا ڈر کے سائے میں جی رہی ہے۔اب تک پوری دنیاں میں آٹھ ہزار سے زائد لوگوں کی اموات ہوچکی ہے۔وہیں ان دنوں کروناوائرس کے حوالے سے شیر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ روس میں پانچ سو شیروں کو سڑکوں پر آزاد گھومنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔تاکہ وہاں کی عوام گھر سے باہر نہ نکلے۔اس تصویر کو مختلف دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

ہماری پڑتال

وائرل دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو ین ڈیکس اور گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل تصویر سے متعلق اسکرین پر مختلف زبان میں کافی خبریں دیکھنے کو ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

ین ڈیکس اور ریورس امیج سرچ کے دوران ملی جانکاری سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر بہت پرانی ہے۔پھر ہم نے اس تعلق سے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں انگلش العربی،مشابل اوراسٹیپ فیڈ نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جس کے مطابق سعودی عرب میں ایک شخص اپنے پالتو شیر کو لے کر سڑکوں پر گھوم رہا تھا۔جسے پولس نے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ یہ ساری خبریں دوہزار انیس کو مذکورہ بالا ویب سائٹ پر شائع کی گئی تھیں۔

اوپر ملی جانکاری سے یہ واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر روس کی نہیں ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں نیویارک پوسٹ ،کیٹرس نیوز میرراور ڈیلی میل نامی ویب سائٹ پر پندرہ اپریل دوہزار سولہ کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق کولمبس نامی شیر جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ کی سڑکوں پر گھومتا ہوا نظر آیا تھا۔کسی فلم کمپنی نے شوٹنگ کے لئے اس شیر کو کرائے پر لیا تھا۔لیکن اسے شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی تھی۔اس دوران وہ شیر وہاں سے اچانک آزاد ہوگیا اور سڑکوں پر نکل آیا۔جس کے بعد پولس نے وہاں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا تھا۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر چار سال پرانی ہے۔تحقیق کے دوران یہ بھی پتا چلا کہ وائرل تصویر روس کی نہیں ہے بلکہ جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ کی ہے۔یہاں فلم شوٹنگ کے لئے شیر کرائے پر لائے گئے تھے۔جو غلطی سے آزاد ہوگیا تھا۔جسے بعد میں وہاں کی پولس نے قابو میں لے لیا تھا۔واضح رہے کہ روس میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ین ڈیکس سرچ

ریورس امیج سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(جعلی خبر)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular