جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کو ہوا کرونا وائرس؟سچ...

کیا پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کو ہوا کرونا وائرس؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

  دعویٰ

پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کو کروناوائرس ہوگیا ہے۔چند دن قبل انہوں نے کرونا وائرس کےمقابلے میں قوت ایمانی پر بھروسہ کرتے ہوئے مدرسہ اور مسجد بند کرنے سے انکار کیاتھا۔‏اب قوتِ سائنسی کے سہارے زندہ ہیں۔

تصدیق

پاکستان کے مفتی نعیم کے تعلق سے کئے گئے دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے ابتدائی تحقیق شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ دعوے کون کون سے پلیٹ فارم پر وائرل ہورہے ہیں؟اس دوران ہم نے ٹویٹر اور فیس بک کو کھنگالا۔جہاں ہمیں کئی یوزرس کی آئی ڈی پر وائرل پوسٹ ملے۔جو درج ذیل ہیں۔

ہماری تلاش

کروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی اموات ہو چکی ہے۔ہندوستان اور اس کے متصل ممالک بھی اس مہلک مرض سے پریشان ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق اب تک پاکستان میں ایک ہزار لوگ کروناوائرس سے متاثر ہیں۔جبکہ سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اسی کے پیش نظرپاکستان کے معروف عالم دین مفتی نعیم کے تعلق سے خبریں وائرل ہورہی ہیں کہ انہیں کروناوائرس ہوگیا ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ انہوں نے کچھ دن قبل مدرسہ اور مسجد بند کرنے سے انکار کیاتھا۔سبھی دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اس کی تحقیقات شروع کی اور گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں فیس بک پر نیشنل پریس کلب ورکشاپ نامی ہینڈل پر ایک خبر ملی۔جس کے مطابق مفتی نعیم میں کروناوائرس کی علامات پائی گئی ہے۔لیکن جب ہم نے اس نیوز چینل کے بارے کھوج بین کی تو کچھ بھی مثبت نہیں ملا۔

اوپر ملی جانکاری اطمینان بخش نہیں تھی۔اس لئے ہم نے مفتی نعیم کے حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں پاکستان کے اے سی ای نامی نیوزویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔جس کے مطابق مفتی نعیم میں کورونا وائرس کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ مفتی نعیم کے حوالے سے جو خبریں وائرل ہورہی ہیں وہ محض افواہ ہے۔پھر ہم نے اس تعلق سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں پاکستان کے معروف ویب سائٹ ڈیلی پاکستان اور جنگ پر بائیس مارچ کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق مفتی نعیم دل کے عارضہ کے باعث اسپتال منتقل ہوئے تھے۔تاہم اب صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مفتی نعیم کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔مفتی نعیم کو کروناوائرس نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں دل کی بیماری کے باعث اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔اب وہ علاج کے بعد گھر آگئے ہیں۔مفتی نعیم پاکستان کے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث ہیں۔

 ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

ٹویٹر،فیس بک ایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular