Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ان دنوں فیس بک پر 30 سیکینڈ کا زمین سے پانی کے ساتھ آگ نکلنے والا ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ وائرل ویڈیو راجستھان کے جودھ پور کا ہے۔ جہاں زمین سے پانی کے ساتھ آگ نکلنی شروع ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں لوگ کرونا، بلیک فنگس، وائٹ فنگس اور تاؤتے طوفان کی وجہ سے پریشان ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ان دنوں تیس سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جودھ پور میں پانی کے ساتھ زمین سے آگ نکل رہی ہے۔ درج ذیل میں وائرل پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق جب ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے چوبیس گھنٹے میں 856 فیس بک یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔
وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر یوٹیوب کے کئی لنک فراہم ہوئے جو حال کے دنوں کے ہی تھے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔
مذکورہ جانکاری سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو حال کے دنوں کا ہی ہے۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ای ٹی وی بھارت اور نیوز18 پر وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے ویڈیو کے ساتھ 4 مئی 2021 کی خبریں ملیں۔ دونوں رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے بکارو کے ”لُگو پہاڑ” کی زمین کے نیچے سے اچانک آگ نکلنے لگی۔ جس کی جانکاری مقامی لوگوں نے پولس کو دی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو جائے واقعہ سے پانچ سو میٹر دور رہنے کو کہا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زمین کے نیچے میتھین گیس کی وجہ سے یہ منظر پیش آیا ہے۔
مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں زی جھارکھند کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ایک اور ویڈیو ملا۔ جسے دیکھنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا گیا ہے۔ پھر ہم نے فیس بک ایڈوانس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی جھارکھنڈ اسٹڈی نامی پیج پر ایک دوسرا ویڈیو ملا۔ جسے دوسرے اینگل سے فلمایا گیا ہے۔ اسے بھی غور سے دیکھنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہے درخت اور پانی کے ساتھ نکل رہی آگ والی جگہ ہوبہو ہے۔
آپ درج ذیل میں موجود موازنے والی کولاج تصویر کو دیکھ کر با آسانی یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وائرل ویڈیو ایک ہی مقام کی ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیات میں یہ واضح ہوتا ہے کہ زمین سے پانی کے ساتھ آگ نکلنے والا وائرل ویڈیو جھارکھنڈ کے بکارو کا ہے ناکہ جودھ پور کا۔ حالانکہ اس ویڈیو کو کئی لوگوں نے جودھ پور کا بتایا ہے، لیکن ہمیں کسی بھی طرح کا کوئی مدلل ثبوت نہیں ملا جس سے ثابت ہو سکے کہ وائرل ویڈیو جودھ پور کا ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044