Friday, April 25, 2025
اردو

Fact Check

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر لنگر سے کھانا لیتے وقت کی نہیں ہے

banner_image

سوشل میڈیا پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی یہ تصویر لنگر سے کھانا لینے کی ہے۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “‏جسٹن ٹروڈو کی لنگر سے کھانا لیتے ہوئے ایک یادگار تصویر، کینیڈا کی 60فیصد عوام کھانے کے لئے پریشان،(عمران خان)”۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر لنگر سے کھانا لیتے وقت کی نہیں ہے

مذکورہ دعوے کے ساتھ دیگر فیس بک صارف نے بھی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔

مذکورہ دعوے کے ساتھ ٹویٹر صارفین نے بھی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/Verification

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈس کی مدد سے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں عالمی اور رائٹرز پر شائع شدہ وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر ایک الیکشن کیمپئنگ کے دوران کی ہے۔

رائٹرز نیوز ویب سائٹ پر جسٹن ٹروڈو کی تصویر کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق “کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر بلین ویل،کیوبیک میں انتخابی مہم کے اسٹاپ پر رستوران سے کھانا خریدنے کی ہے”۔

مذکورہ رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر لنگر سے کھانا لینے کی نہیں ہے، بلکہ الیکشن کیمپئنگ کے دوران رستوران سے کھانا خریدتے وقت کی ہے۔ پھر ہم نے جسٹن ٹروڈو کے انسٹاگرام اور فیس بک کو کھنگالنا شروع کیا۔

اس دوران ہمیں جسٹن ٹروڈو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل اور فیس بک پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویر ملی، جسے الگ اینگل سے رستوران میں کلک کیا گیا تھا۔ اس تصویر کو جسٹن ٹروڈو نے 17 ستمبر 2021 کو شیئر کیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو نے اس تصویر کو ریسٹ پوتن نامی ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے فرانسوی زبان کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔

Instagram will load in the frontend.

ریسٹ پوتن کے انسٹاگرام ہینڈل کو کھنگالا تو ہمیں اور بھی تصاویر ملی، جو وائرل تصویر سے ملتی جلتی تھیں۔ جس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ “رستوران میں تشریف لانے کے لئے آپ کا شکریہ”۔

Instagram will load in the frontend.

ہم نے جسٹن ٹروڈو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل، گوگل میپس اور وائرل تصویر کا موازنہ کیا تو ہمیں کافی کچھ ایک جیسا نظر آیا۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی 5سال پرانی تصویر کو کسان آندولن سے جوڑ کر کیاجارہاہے شیئر

کیا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا کی 60فیصد عوام کھانے کے لئے پریشان ہے؟ اس دعوے سے متعلق ہم نے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں اس سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ البتہ کینیڈا وتھ آؤٹ پوورٹی، کینیڈا سینس پائیوریٹ اور اسٹیٹک کینیڈا نامی ویب سائٹ پر کینیڈا میں غربت سے متعلق بنیادی اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کے ساتھ جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ گمراہ کن ہے۔ جسٹن ٹروڈو کی جس تصویر کو لنگر سے کھانا لیتے وقت کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے وہ دراصل الیکشن کیمپئنگ کے دوران ریسٹ پوتن نامی رستوران سے کھانا خریدتے وقت کی ہے۔


Result: Misleading/Partly False

Our Sources

Alamy:https://www.alamy.com/canadas-liberal-prime-minister-justin-trudeau-buys-food-at-an-election-campaign-stop-in-blainville-quebec-canada-september-16-2021-reuterscarlos-osorio-image442645715.html

Reuters:https://www.reuters.com/world/americas/canada-pm-trudeau-says-main-election-rival-has-shown-poor-leadership-covid-2021-09-16/

Instagram:https://www.instagram.com/p/CT5u84UrOKP/?utm_source=ig_web_copy_link

Googlemaps:https://www.google.com/maps/place/Restaurant+Rest-Poutine/@45.6568943,-73.8543809,3a,75y,90t/data=!3m8!1e2!3m6!1sAF1QipNba0SAhfF9kqZm2a0bUv_db6G_2rhpePBU0xHD!2e10!3e12!6shttps:%2F%2Flh5.googleusercontent.com%2Fp%2FAF1QipNba0SAhfF9kqZm2a0bUv_db6G_2rhpePBU0xHD%3Dw203-h270-k-no!7i2448!8i3264!4m7!3m6!1s0x4cc92813aec15737:0x376ba07d562c88bb!8m2!3d45.6571469!4d-73.8540774!14m1!1BCgIgAQ

Self Analysis

statcan.gc.ca:https://www.statcan.gc.ca/en/topics-start/poverty


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,924

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔