ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkوائرل ویڈیو میں خاتون دی کشمیری فائلز فلم کی نہیں کر رہی...

وائرل ویڈیو میں خاتون دی کشمیری فائلز فلم کی نہیں کر رہی ہیں مخالفت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کشمیری پنڈت پر بنی فلم “دی کشمیری فائلز” سے متعلق تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اردو کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو کسی سینیما گھر کا ہے جہاں ناظرین کے درمیان موجود ایک خاتون اسکرین کے پاس کھڑے کچھ لوگوں پر چیختے چلّاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔خاتون کو ویڈیو میں روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ بھارتی نفرت انگیز پروپیگنڈہ فلم “دی کشمیری فائلز” پر ایک کشمیری خاتون کا جواب۔

وائرل ویڈیو میں خاتون دی کشمیری فائلز فلم کی نہیں کر رہی ہیں مخالفت
Courtesy: FB/malik.shafique

اس ویڈیو کو فیس بک پر ایک دوسرے صارف نے شیئر کیا ہے اور اردو کیپشن میں لکھا ہے کہ “اس کشمیری پنڈت لڑکی نے ایک جھوٹی اورمن گھڑت فلم بنانے پر ویکیک اگنی ہوتری اور مسخرے”۔

Courtesy:FB/ Zahid Ashraf

اس ویڈیو کو انگلش کیشپن کے ساتھ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ درج ذیل میں اسکرین شارٹ موجود ہے۔

Courtesy: FB/UmerGreatBrothers

ٹویٹر پر بھی صارفین نے مذکورہ وائرل ویڈیو کو دی کشمیری فائلز سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔

Fact Check/Verification

ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل پر کیورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر 8 فروری 2020 کو شائع ایک رپورٹ میں وائرل ویڈیو سے متعلق جانکاری ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو دہلی کے ایک سنیماگھر کی ہے۔ جہاں 7 فروری 2020 کو ویدھو ونود چوپڑا نے اپنی فلم شکارا کی اسپیشل اسکریننگ منعقد کی تھی۔

اسکریننگ کےدوران ہنگامہ ہو گیا۔ جب کشمیری پنڈٹ برادری کی ایک خاتون فلم دیکھنے کے بعد تھیٹر میں موجود ونود چوپڑا پر برس پڑیں، خاتون کا الزام تھا کہ شکارا میں حقیقت نہیں دکھائی گئی ہے کہ کس طرح اسلامک شدت پسندوں نے کشمیری پنڈتوں کا قتل عام کیا اور ان پر ظلم کیا تھا۔ خاتون نے ویدھو ونود چوپڑا پر پر کشمیری پنڈتوں کی حالت زار پر تجارت کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

سرچ کے دوران ہمیں ٹائمس ناؤ پر بھی اس ویڈیو کے حوالے سے شائع شدہ خبر ملی۔ جس میں فلم سے ناراضگی ظاہر کر رہی خاتون کا نام دیویا رازدان بتایا گیا ہے۔ کچھ خبروں میں دیویا رازدان کو دفاعی امور کی صحافیہ بھی بتایا گیا ہے۔

مذکورہ سبھی رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق حالیہ دی کشمیری فائلز فلم سے نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو شکارا فلم کی اسکریننگ کے دوران ہوئے ہنگامہ کی ہے۔ جہاں ایک کشمیری پنڈت برادری کی خاتون نے فلم کو لے کر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور حالیہ ریلیز ہوئی دی کشمیری فائلز فلم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون کا نام دیویا رازدان ہے اور انہوں نے دہلی کے سنیما گھر میں فلم شکارا کی اسکریننگ کے بعد ونود چوپڑا پر فلم سے متعلق اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Result: False Context/False

Our Sources
Report Published by IndiaToday on 08/02/2020

Report Published by TimesNow on 07/02/2020
Tweet shared by Times Now on 07/02/2020

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دیئے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular