Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملے میں دو بھارتی فوجی جوان شدید زخمی ہو گئے۔
Fact
یہ تصویر جون 2016 میں سرینگر کے پانپور میں ہائیوے پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر دو زخمی فوجی جوانوں کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ تصویر جموں کشمیر کے کٹھوعہ کی ہے۔ جہاں حالیہ دنوں عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملے میں دو بھارتی فوجی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 8 تاریخ کو جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک جونیئر آفیسر سمیت پانچ فوجی اہلکار کی اموات ہوگئی، جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے زخمی فوجی جوانوں کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوجی جوان شدید زخمی ہو گئے”۔
ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر 2016 کے متعدد میڈیا رپورٹس کے لنک فراہم ہوئے۔ ایسوسی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں یہی تصویر موصول ہوئی، جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ تصویر سی آر پی ایف کے جوانوں پر سرینگر کے پانپور ہائیوے پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی ہے۔ اس تصویر کو ایسوسی ایٹ پریس کے فوٹوگرافر ڈار یاسین نے 25 جون 2016 کو کلک کیا تھا۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوگیا کہ تصویر پرانی ہے۔ اس کا کٹھوعہ میں فوجی جوانوں پر ہوئے حالیہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی تصویر وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ پر 25 جون 2016 کو شائع ایک رپورٹ میں ملی۔ جس کے مطابق جموں کشمیر کے پانپور کے نزدیک ہائیوے پر سی آر پی ایف کے ایک حفاظتی قافلے کو عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔ جس میں 8 پولس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جوابی حملے میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی جانچ میں پتا چلا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی جوانوں کے شدید زخمی ہو نے کا بتاکر شیئر کی جارہی تصویر تقریباً 8 برس پرانی اور سرینگر کے پانپور کی ہے۔
Sources
Reports published by AP and Voice of America on 25 Jun 2016
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔