Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
آتش فشاں پھٹنے کا یہ منظر ایتھوپیا کا ہے۔
نہیں، یہ ویڈیو ہَوائی کے کلاؤیا میں آتش فشاں پھٹنے کی ہے۔
بی بی سی اردو کی 25 نومبر 2025 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 16 نومبر 2025 کو ایتھوپیا کے ‘آفر’ نامی علاقے میں واقع ہائلی گوبی آتش فشاں پھٹا تھا۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کا یہ منظر ایتھوپیا کا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے ”ایتھوپیا کا ہئیلی گوبی آتش فشاں 8 ہزار سال میں پہلی بار پھٹ پڑا ہے۔ راکھ اور دھوئیں کے بادل 8 کلومیٹر بلندی سے ڈایورٹ ہو کے یمن اور اب عمان پہنچ رہے ہیں”۔

وائرل کلپ کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاش کیا، جہاں یہی ویڈیو 25 اکتوبر 2025 کو ریڈٹ پر موجود ملی، مگر اس کے ساتھ درج تفصیل میں اسے ایتھوپیا نہیں، بلکہ ہوائی کے کلاؤیا آتش فشاں کی شعلہ فشانی قرار دیا گیا ہے۔

مزید تصدیق کےلئے ہم نے گوگل پر انگلش میں ‘کلاؤیا والکینو ایرپشن’ کیورڈ تلاش کیا۔ جہاں یوٹیوب پر جِيولوجی ہب نامی چینل نے 25 اکتوبر 2025 کو یہی ویڈیو اپلوڈ شدہ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ منظر ہَوائی کے کلاؤیا میں 17 سے 18 اکتوبر 2025 کے دوران ریکارڈ ہوا، جب لاوے کے فوارے تقریباً 1,500 فٹ تک بلند ہو رہے تھے۔ دیگر بین الاقوامی رپورٹس بھی اسی واقعے کی تصدیق کرتی ہیں۔ یہاں اور یہاں پڑھیں۔

البتہ ایتھوپیا کے ہائلی گوبی آتش فشاں کے پھٹنے کی خبریں حقیقت پر مبنی ہیں، مگر یہ واقعہ نومبر 2025 کے آخری ایام میں رپورٹ ہوا تھا، لہٰذا وائرل ویڈیو، جو اکتوبر کی ہے، اس واقعے سے تعلق نہیں رکھتی۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ ایتھوپیا آتش فشاں پھٹنے کی نہیں بلکہ ہَوائی کے کلاؤیا آتش فشاں سے لاوا نکلنے کی ہے۔
سوال: کیا ایتھوپیا میں واقعی آتش فشاں پھٹا تھا؟
جواب: جی ہاں، ہائلی گوبی آتش فشاں کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی ہے، مگر یہ واقعہ نومبر 2025 کے آخری دنوں میں رپورٹ ہوا۔
سوال: وائرل ویڈیو کہاں کی ہے؟
جواب: یہ کلپ ہوائی کے کلاؤیا آتش فشاں کی 17–18 اکتوبر 2025 کی شعلہ فشانی کی ہے۔
سوال: کیا یہ ویڈیو ایتھوپیا کے واقعے سے متعلق ہے؟
جواب: نہیں۔ دونوں واقعات کی مقام اور وقت کی ٹائم لائن نہیں ملتی، اس لئے نسبت غلط ہے۔
Sources
Video found on Reddit, 25 Oct 2025
Video published by YouTube channel Geology Hub on 25 Oct 2025
Reports published by Hawaii News Now and Star Advertiser on 17, 19 Oct 2025