اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی سے جوڑ کر غیر متعلق...

کویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی سے جوڑ کر غیر متعلق تصاویر کی جارہی ہیں شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر کویت کے مرحوم امیر ترین شخص ناصر الخرافی کی تصویر اور قبر کے ساتھ سنہرے رنگ کا طیارہ، کار، بحری جہاز، پلنگ اور نوٹوں کی گڈیوں کا ایک کولاج  شیئر کیا جارہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ تصویروں میں نظر آرہا ہوائی جہاز، بحری جہاز، کار اور پلنگ سونے کا ہے، جسے کویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی مرنے سے پہلے چھوڑ گئے ہیں۔

کویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی سے جوڑ کر غیر متعلق تصاویر کی جارہی ہیں شیئر
Courtesy: FB/ranagulammuhammad

ٹویٹر پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

Fact Check/Verification

کویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی کا بتاکر شیئر کی گئی تصویروں کو ایک ایک کرکے ہم نے کچھ اہم ٹول کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ سب سے پہلے عمامہ پہنے ہوئے شخص کی تصویر کو کیورڈ کے ساتھ گوگل لینس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں فوبس اور العربیہ عربی ویب سائٹس پر ہوبہو تصویر ملی۔ جس میں عمامہ پہنے ہوئے شخص کا نام ناصر الخرافی بتایا گیا ہے، خرافی کویت کے سب سے امیر ترین شخص تھے، ان کی موت 17 اپریل 2011 بروز اتور کو ہوئی تھی۔

   پہلی تصویر

بشکریہ: فوبس

دوسری تصویر جس میں قبر پر ناصر الخرافی لکھی تختی کو ہم نے ٹین آئی، ین ڈیکس سرچ اور گوگل ریورس امیج سرچ کیا، لیکن ایسی کوئی رپورٹ یا معتبر ویب سائٹ پر قبر کی تصویر نہیں ملی۔ جس سے واضح ہو سکے کہ قبر کی یہ تصویر ناصر الخرافی کی ہے۔ البتہ ہم نے جیو لوکیشن سرچ کی بھی مدد لی پر قبر والی تصویر تک ہماری رسائی نہیں ہو سکی۔

یہاں جانیں پیسوں کی گڈیوں والی تصویر کی سچائی 

پیسوں کی گڈیوں والی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بزنس انسائڈر اور یو ایس کسٹمس اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی ویب سائٹس پر پیسوں کی گڈی والی تصویر کے ساتھ رپورٹس ملیں۔ جس میں مذکورہ تصویر کے حوالے سے لکھا کہ امریکی باڈر پٹرولنگ ایجنٹوں نے 23 اگست 2016 کو سان ڈیاگو میں دو افراد کو 300 ملین ڈالڑ سے بھی زائد کیش اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

Courtesy: Business Insider india

یہاں جانیں پلنگ کی تصویر کی سچائی

 پلنگ کی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ایکسپورٹرس انڈیا نام کی ویب سائٹ پر پلنگ سے ملتی جلتی تصویر برائے فروخت ملی۔ یہاں یہ پتا چلتا ہے کہ جو تصویر وائرل ہو رہی وہ کسی گھر کے اندر سے لی گئی ہے۔

Courtesy: Exporters india

یہاں جانیں چوتھی کولاج کی سچائی

سنہرے رنگ کے طیارہ، کار اور بحری جہاز کی تصویر کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور انہیں گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ بوٹ انٹر نیشنل، سُپر یاچ ٹائمس اور یاچ چارٹر فلیٹ ویب سائٹ پر سنہرے بحری جہاز کے حوالے سے ملی معلومات کے مطابق اس جہاز کو امریکہ سے تعلق رکھنے والے پالمر جونسن نے 2014 میں خلیلہ یاچ نام کا بحری جہاز بنایا تھا۔ اس رپورٹ میں ناصر الخرافی کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: boat international

سنہرے جہاز کی تصویر کے سلسلے میں معلوم ہوا کہ اس کا نام دسالٹ فالکون 900ای ایکس ہے، یہ ایک نجی جیٹ ہے۔ اسے برونائی کے سلطان کا نجی جیٹ بھی بتایا گیا ہے۔ جس کی تصویر آپ ویکی میڈیا کامنس اور 7 سر7 ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں بھی کہیں ناصر الخرافی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: 7sur7

سنہرے کار کی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں وی کاسٹ کسٹم نام کے فیس بک پیج پر 2015 اور 2018 میں شیئر شدہ ہو بہو کار کی تصویر ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ یہ سنہرے رنگ کا کار 2015 میں دی گیمبال 3000 کے لئے بنایا گیا تھا۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی کا مذکورہ سنہرے کار، طیارہ، بحری جہاز اور نوٹوں کی گڈیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ البتہ ناصر الخرافی کویت کے ایک امیر ترین شخص تھے، جن کی موت 2011 میں ہو چکی ہے۔

Result: False

Our Sources
Report published by Fobs and Al arabiya Arabic on 2011

Report published by cbp.gov 26/Aug/ 2016
Image published by Exportersindia.com, Boatinternational.com, commons.wikimedia.org, 7sur7,
Facebook post by Officialwcc on 2018

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular