Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر کو معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت میں شرکت کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں شاہ رخ خان سفید لباس میں دعاء مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں،ان کے ساتھ کھڑی خاتون ہاتھ جوڑ کر پراتھنا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ “اداکار کنگ خان کے ساتھ پراتھنا کر رہی خاتون ان کی اہلیہ گوری خان ہیں”۔
ٹویٹر پر ایک صارف نے وائرل تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مذہب اپنا اپنا،،، معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی بیوی گوری لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں اپنے اپنے مذہبی عقیدے سے دعاء اور پراتھنا کر رہے ہیں”۔
فیس بک پر ایک صارف نے وائرل تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ ہوتی ہے مذہبی آزادی، یہ خوبصورتی اور سوچ کی آزادی صرف سیکیولرازم میں ہی ہوتی ہے۔ لتا کی سمادھی پر شاہ رخ خان اور ان کی بیوی گوری نے حاضری دی۔ شاہ رخ دعا مانگ رہے ہیں، جبکہ گوری خان پرنام کر رہی ہیں”۔ اس کے علاوہ دیگر فیس بک اور ٹویٹر صارفین نے بھی اسے گوری اور شاہ رخ خان کی تصویر بتاکر شیئر کیا ہے۔
ٹی وی 9 بھارت ورش کے مطابق معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 6 فروری 2022 بروز اتوار 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اس موقع پر تمام سیاسی، سماجی اور بالی ووڈ کی معروف ہستیوں نے ان کے آخری دیدار کے لئے شرکت کی۔ لیکن بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان لتا منگیشکر کی میت کے سامنے فاتحہ پڑھنے کو لے کر کافی سرخیوں میں رہے۔ اسی کے پیش نظر ایک طبقہ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو دوسرا طبقہ انہیں ایک اچھا انسان بنا کر پیش کر رہا ہے۔ اب اسی سلسلے میں شاہ رخ کی ایک خاتون کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جسے صارفین شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔
گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت میں پہنچے کنگ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے حوالے سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈین ایکسپریس اور نیوز ایجنسی اے این آئی پر شائع خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق تصویر میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑی خاتون، ان کی منیجر پوجا ددلانی ہیں۔
انڈین ایکسپریس پر شائع ایک رپورٹ میں شاہ رخ خان کے دعاء پڑھنے اور ان کی منیجر پوجا ددلانی کے ہاتھ جوڑ کر پراتھنا کرنے کی تصویر پر سوشل میڈِیا صارفین کے رد عمل کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
اے این آئی کی رپورٹ میں لتا منگیشکر کی میت کے سامنے دعاء پڑھ رہے شاہ رخ خان اور ان کے ساتھ کھڑی خاتون کو ان کی منیجر پوجا ددلانی بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ دعوے سے متعلق ہندوستان ٹائمس نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون پوجا ددلانی ہیں۔
وہیں مذکورہ وائرل تصویر سے متعلق انڈیا ٹوڈے، این ڈی ٹی وی اور آج تک پر شائع خبروں میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ سفید لباس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آرہی لڑکی پوجا ددلانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ نے پاکستان کو ۴۵کروڑ روپے کی مالی مدد کی؟سچ ہے یا افوہ!پڑھیئے ہمارا ری سرچ
اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت کے سامنے دعاء کر رہے شاہ رخ خان کے ساتھ جو خاتون ہاتھ جوڑ کر پراتھنا کر رہی ہیں، وہ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نہیں، بلکہ ان کی منیجر پوجا ددلانی ہیں۔
IndianExpress:https://indianexpress.com/article/entertainment/shah-rukh-khan-offers-duas-at-lata-mangeshkars-funeral-ranbir-kapoor-aamir-khan-and-ira-pay-respects-7760430/
ANI:https://www.aninews.in/news/entertainment/bollywood/heres-how-netizens-are-reacting-to-srk-raising-his-hands-in-dua-at-lata-mangeshkars-funeral20220206233841/
HindustanTimes:https://www.hindustantimes.com/entertainment/bollywood/not-gauri-khan-this-is-who-accompanied-shah-rukh-khan-to-lata-mangeshkar-s-funeral-101644214591315.html
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044