ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: پولس گرفت میں نظر آنے والا شخص شہید کیپٹن انشومن...

Fact Check: پولس گرفت میں نظر آنے والا شخص شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ پر نازیبا تبصرہ کرنے والا ملزم محمد احمد نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ اسمرتی سنگھ کے سلسلے میں نازیبا تبصرہ کرنے والے محمد احمد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
Fact
محمد قاسم نامی شخص کو دہلی کے حوز قاضی تھانے کی پولس نے اسنیچنگ معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پولس کی حراست میں ایک شخص کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیرتی چکر سے نوازے جانے والے شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ اسمرتی سنگھ کے سلسلے میں نازیبا تبصرہ کرنے والے محمد احمد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 5 جولائی 2024 کو راشٹرپتی بھون میں سیاچین میں شہید ہونے والے کیپٹن انشومن کو کیرتی چکر سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی اہلیہ اسمرتی سنگھ اور والدہ منجو سنگھ نے حاصل کیا۔ 19 جولائی 2023 کو سیاچین گلیشیئر میں بھارتی فوج کے کئی خیموں میں آگ لگ گئی تھی۔ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں رجیمنٹل میڈیکل آفیسر کیپٹن انشومن سنگھ شہید ہوگئے تھے۔

راشٹرپتی بھون میں اسمرتی سنگھ کے اعزاز حاصل کرنے کی ویڈیو کو کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس دوران کئی صارفین نے جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کی، جبکہ ایک صارف نے نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ چند لوگوں نے پولس کو ٹیگ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ اسمرتی سنگھ کے سلسلے میں نازیبا تبصرہ کرنے والا شخص محمد احمد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
Courtesy: X/SonOfBharat7

اس موضوع پر 11 جولائی 2024 کو ہندی زبان میں فیکٹ چیک کیا جا چکا ہے۔

Fact Check/Verification

جب ہم نے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہی تصویر 6 جولائی 2024 کو دہلی پولس کے سینٹرل دہلی ضلع کے ڈی سی پی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔

Courtesy: X/DCPCentralDelhi

وائرل تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق چھینا جھپٹی کے مقدمے میں فرار ہونے والے اشتہاری مجرم محمد قاسم کو حوض قاضی تھانے کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری مقامی خفیہ جانکاری اور نگرانی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

تحقیقات کے دوران ہم نے اس معاملے سے متعلق خبریں بھی تلاش کیں، لیکن ہمیں کوئی ایسی خبر نہیں موصول ہوئی، جس میں اس تصویر سے متعلق مزید معلومات موجود ہو۔

مزید معلومات کے لئے ہم نے حوض قاضی تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ “وائرل تصویر میں نظر آنے والے شخص کا نام محمد قاسم ہے، جو چھینا جھپٹی معاملے کا مجرم تھا، جسے ہماری ٹیم نے گرفتار کیا تھا”۔

اس کے علاوہ ہمیں نیشنل ویمن کمیشن کی جانب سے 8 جولائی 2024 کو دہلی پولس کمشنر سنجے اروڑا کو لکھا گیا ایک خط بھی موصول ہوا۔ جس میں ویمن کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے احمد نامی شخص کے خلاف کاروائی کا مطابلہ کیا ہے۔ جس میں صارف نے شہید کی اہلیہ اسمرتی سنگھ کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

Courtesy: X/NCWIndia

اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ کیا کسی ریاست کی پولس نے اسمرتی سنگھ پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے کسی فرد کو گرفتار کیا ہے؟ ہمیں کوئی ایسی خبر نہیں ملی جس میں اس کا ذکر کیا گیا ہو۔

Conclusion

ہماری تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ واضح ہوا کہ پولس کی حراست میں نظر آنے والے شخص کا نام محمد قاسم ہے جو چھینا چھپٹی کے مقدمے میں اشتہاری مجرم تھا۔

Result: False

Our Sources
Tweet by DCP Central Delhi on 6th July 2024
Telephonic Conversation with Hauz Qazi SHO


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular