بدھ, اپریل 24, 2024
بدھ, اپریل 24, 2024

ہومFact Checkبیماری میں ملوث شخص کی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

بیماری میں ملوث شخص کی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ہمارے آفیشل واہٹس ایپ نمبر پر 27 سیکینڈ کی بیماری میں ملوث شخص کی ویڈیو موصول ہوا، جس میں ایک شخص زخمی حالت میں نظر آ رہا ہے، ویڈیو ایک شخص یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ “اس آدمی کے انتقال کے دو دن بعد قبر سے اس وقت نکالا گیا جب ایک شخص اس کے قبر کے پاس سے گذر رہا تھا تو آواز آئی’استجر من اللہ من عذاب القبر’ یعنی اللہ بچائے ہمیں اس عذاب قبر” جب انہیں قبر سے نکالا گیا تو زندہ تھا۔

 بیماری میں ملوث شخص کی ویڈیو قبر سے زندہ نکالنے کی بات فرضی ہے۔
screen shot of whatsapp forward

Fact Check/Verification

واہٹس ایپ پر ملی بیماری میں ملوث شخص کی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج ہیں ملے۔ پھر ہم نے ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈیلی میل اور میٹرو نامی غیر ملکی نیوز ویب سائٹس پر 30 جون 2019 کی رپورٹس ملیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام الیگزنڈر پی بتایا گیا ہے اور اس کا تعلق قازقستان سے ہے۔ الیگزنڈر کی عمر اکتالیس سال بتائی گئی ہے اور ان کے جسم پر گہرے زخم کے سلسلے میں لکھا ہے کہ پہلے ان کے اس ویڈیو کو بھالو کے حملے میں زخمی ہونے کا بتا کر شیئر کیا جا چکا ہے، جوکہ غلط ہے۔ دراصل الیگزنڈر کو جِلد کی بیماری تھی، جس کی وجہ سے الیگزنڈر پی کے جسم پر گہرے زخم ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کو قبر سے دو دن بعد زندہ نکالا گیا ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں دی سن پر شائع 26 جون 2019 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں الیگزنڈر کا علاج کر رہے ڈاکٹر ایسیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ “میں ایک چیف ڈاکٹر ہونے کے ناطے آپ کو بتا رہا ہوں کہ، یہ ہمارا مریض ہے۔ نہ تو یہ تووا سے ہے اور نہ ہی روس سے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “انہوں نے شروعات میں اپنی بیماری پر دھیان نہیں دیا اور انہیں ایسی حالت میں ہمار پاس لایا گیا تھا۔ اب ان کی ماں انہیں لے جا چکی ہیں”۔

کیا ہے الیگزنڈر کی حالت کے پیچھے کا سچ؟

ایلگزنڈر کی اس حالت کے پیچھے ایک جلد کی بیماری ہے، جسے سوراسس کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں جلد کی خلیات معمول سے دس گنا تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ جس وجہ سے انسان کی جلد جگہ جگہ سے لال پڑ جاتی ہے، اس پر دھبے پڑ جاتے ہیں و کھجلی ہوتی ہے۔ گہرے زخم ہو جاتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ بیماری میں ملوث شخص کی ویڈیو قبر سے زندہ نکالنے کی بات فرضی ہے۔ دراصل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام االیگزنڈر ہے اور ان کی یہ حالت جلد کی بیماری کی وجہ سے ہے۔

Result: Fabricated News/False

OurSouces

Dailymail:https://www.dailymail.co.uk/news/article-7197555/Face-bear-den-man-revealed-doctors-psoriasis-revelation.html

METRO:https://metro.co.uk/2019/06/30/man-looks-like-mummy-psoriasis-never-attacked-bear-10092492/

Thes Sun:https://www.thesun.co.uk/news/9375816/man-bear-attack-found-alive-month-den/?utm_campaign=sunmainfacebook260619&utm_medium=Social&utm_source=Facebook#Echobox=1561542149


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular