Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
تیجس طیارہ حادثے کے بعد ایک شخص نے غصّے میں دہلی میں لگے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے پوسٹر پر سیاہ اسپرے کیا۔
یہ ویڈیو تیجس حادثہ سے ایک دن پہلے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جسے دبئی ایئر شو میں تیجس لڑاکا طیارے کے حادثے سے جوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص فٹ اوور بریج پر لگے پوسٹر پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تصویر پر سیاہ اسپرے کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ بعض صارفین اس ویڈیو کو تیجس حادثے کی ویڈیو کے ساتھ ملا کر شیئر کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “دبئی ائیر شو میں تیجس گر کر تباہ۔ دہلی میں عوام نے مودی کا منہ کالا کرنا شروع کردیا”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک فریم کو اویسم اسکرین شاٹ کی مدد سے علیحدہ کرکے اس کا ریورس امیج سرچ کیا۔ اس کے نتیجے میں ہمیں یہ ویڈیو ہریانہ یوتھ کانگریس کے ایک اکاؤنٹ پر 20 نومبر 2025 کو شیئر شدہ ملی، جس کے ساتھ لکھا تھا “ووٹ چوری کے دم پر جمہوریت کا منہ کالا کرنے والوں کا منہ اب کالا ہو رہا ہے۔ ہریانہ میں سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوتا ویڈیو”۔

ہریانہ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر نشیت کٹاریا نے بھی دبئی میں تیجس طیارے کے حادثے سے ایک دن پہلے 20 نومبر 2025 کو اپنے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔
ہریانہ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر نشیت کٹاریا نے بھی یہ ویڈیو 20 نومبر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، یعنی دبئی ایئر شو میں تیجس کے حادثے سے ایک دن پہلے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے دی ٹریبیون میں 21 نومبر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق، ایک نوجوان کی جانب سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ایک پبلک پوسٹر پر موجود ان کی تصویر پر سیاہ اسپرے کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ پوسٹر پانی پت ضلع میں نیشنل ہائی وے 44 پر برسَت روڈ کے قریب فٹ اوور برج پر نصب تھا۔ پوسٹر پر پی ایم مودی کے ساتھ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کی بھی تصویر موجود ہے۔ دی ٹریبیون نے بی جے پی کے ضلعی صدر، دُشینت بھٹ کے حوالے سے لکھاہے بی جے پی اس واقعے کے سلسلے میں قانونی کارروائی کرے گی۔
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا تیجس طیارہ 21 نومبر 2025 کو دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ ایئر شو کے فضائی ڈسپلے کے وقت پیش آیا۔

آن لائن شواہد سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو 20 نومبر سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اور دبئی ایئر شو میں پیش آئے تیجس طیارہ حاثہ 21 نومبر کو پیش آیا تھا۔ مزید یہ کہ نیوز چیکر اب تک اس ویڈیو کی دیگر تفصیلات کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔ چنانچہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا شخص تیجس جیٹ حادثے پر غصے کے باعث وزیر اعظم نریندر مودی کے پوسٹر پر سیاہ اسپرے کر رہا ہے۔
Sources
Instagram Post By Nishit Kataria, Dated November 20, 2025
X Post By Haryana Youth Congress, Dated November 20, 2025
Report published by The Tribuen on
X Post By IAF, Dated November 21, 2025