اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:ارض کے قریب آنے والے چاند کی ترمیم شدہ ویڈیو وائرل

Fact Check:ارض کے قریب آنے والے چاند کی ترمیم شدہ ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں چاند ارض کے قریب آتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “روس اور کینیڈا کے درمیان قطب شمالی میں آرکٹک اوقیانوس کے قریب زمین کا چکر لگاتے ہوئے، چاند زمین کے اتنا قریب آتا ہے کہ جیسے یہ زمین سے ٹکرا جائے گا، چاند اس چکر کو صرف 30 سیکنڈ میں مکمل کرتا ہے اور 5 سیکنڈ تک سورج کو غائب ہونے سے پہلے ڈھانپ لیتا ہے، فطرت کے بہت سے عجائبات میں سے ایک”۔

ارض کے قریب آنے والے چاند کی یہ ویڈیو کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Courtesy: X @syednajeeb143
Courtesy: facebook/ pressclubsanglahill

Fact

ارض کے قریب آنے والے چاند کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 27 دسمبر 2021 کو شیئر شدہ سیکرس آف دی کاسموس نامی انسٹاگرام پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق اس ویڈیو کو آرٹسٹ الیکسی پیٹریو نے تیار کیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں یوکرینی آرٹسٹ الیکسی کی بنائی ہوئی دیگر ویڈیو ان کے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئیں۔

Courtesy: Istagram @seekersofthecosmos

اس کے علاوہ این ایف ٹی بی نامی ویب سائٹ پر الیکسی پیٹریو کا پروفائل ملا۔ جس میں مذکورہ وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے اس ویڈیو کو کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Courtesy: NFTB

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ارض کے قریب آنے والے چاند کی ویڈیو کو الیکسی پیٹریو نامی آرٹسٹ نے سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Instagram post by seekersofthecosmos and aleksey__n on 27 Dec 2021
Video related information found on NFTB


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular