اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا زمیں بوس ہو رہی عمارت کی یہ ویڈیو حالیہ...

Fact Check: کیا زمیں بوس ہو رہی عمارت کی یہ ویڈیو حالیہ مراکش زلزلے کی ہے؟ پوری تحقیق یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
حالیہ مراکش زلزلے میں زمیں بوس ہو رہی عمارت کی ہے یہ ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو 2020 میں مراکش میں گرنے والی ایک عمارت کی ہے، حالیہ زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مراکش میں 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ زلزلے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا صارفین متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ویڈیو ہے، جس میں ایک اونچی عمارت زمیں بوس ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زمیں بوس ہو رہی عمارت کی یہ ویڈیو مراکش میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “مراکش میں آیا یہ زلزلہ بہت ہی بھیانک اور دہلا دینے والا ہے، دیکھتے ہی دیکھتے پوری ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔مراکش کے لئے دعا کی درخواست ہے اللہ پاک جان و مال کی حفاظت فرمائے”۔

زمیں بوس ہو رہی عمارت کی ہے یہ ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/ abu.horaira.5661

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بورگانا مراد نامی یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2020 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو مسعودیہ میں منہدم ہونے والی ایک عمارت کی ہے۔

Courtesy: YouTube/Bourgana Mourad

مزید سرچ کے دوران ہمیں بی آر جے انفو ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر وہی ویڈیو ملی۔ جسے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو کاسابلانکا کے سباتا محلے میں ایک گھر منہدم ہونے کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ BRJ INFO TV

پھر ہم نے “سباتہ، مسعودیہ” گوگل میپس پر کیورڈ سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ جگہ مراکش میں ہیں۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق مراکش کی کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس میں بھی اسے مراکش کے کاسابلانکا کے سباتا محلے میں منہدم ہونے والے مکان کا بتایا گیا ہے۔ مراکش کی ہیس پریس نامی ٹی وی چینل کے نمائندے نے جائے وقوع پر عوام سے حادثے کے سلسلے میں گفتگو بھی کی تھی۔

Courtesy: Casa Tv

یہ بھی پڑھیں: منہدم ہو رہی عمارت کی اس ویڈیو کو حالیہ مراکش زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ زمیں بوس ہو رہی عمارت مراکش میں آنے والے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے بلکہ ویڈیو 2020 میں مراکش کے سباتا محلے میں گرنے والے ایک مکان کی ہے۔

Result: False

Sources
YouTube videos published by Bourgana Mourad and BRJ INFO TV on Aug 2020
Reports published by Casa24 and Aalam online on Aug 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular