اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا یہ ویڈیو منی پور میں ہوئے کوکی عیسائی لڑکی...

Fact Check: کیا یہ ویڈیو منی پور میں ہوئے کوکی عیسائی لڑکی کے قتل کی ہے؟ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو منی پور میں کوکی عیسائی لڑکی پر ہوئے حملے کی ہے۔
Fact
یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میانمار کی ہے اور تقریباً ایک سال پرانی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو منی پور میں ایک کوکی عیسائی لڑکی کے ساتھ کئے گئے وحشیانہ سلوک کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں وردی والے جوان ایک لڑکی کو پہلے زد و کوب کرتے ہیں اور اس کے بعد اسے گولی مارکر ہلاک کر دیتے ہیں۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر متعدد صارفین نے جون ماہ میں شیئر کیا تھا۔

Courtesy: Facebook/ Tahir Khanzada

دراصل منی پور میں گزشتہ ایک ماہ سے تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق منی پور میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 50 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کا آغاز 3 مئی کو اس وقت ہوا جب ریاست کی دیگر قبائلی برادریوں سمیت میتی کمیونٹی نے قبائلی حیثیت کے مطالبے کے لئے احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

اس ریلی نے بعد میں پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ میتی اکثریتی علاقوں میں رہنے والی کوکی برادری کے مکانات کو جلا دیا گیا۔ دریں اثناء وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ریاست کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے منی پور کا دورہ کیا تھا۔

Fact Check/Verification

منی پور میں کوکی عیسائی لڑکی پر ہوئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو کے کچھ کیفریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انگلش زبان میں 4 دسمبر 2022 کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو میانمار کی ہے اور اسے 2 دسمبر 2022 کو 03:39 منٹ پر ٹیلی گرام پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔

Courtesy: Twitter @FinStrathern

اس کے علاوہ میانمار کی نیو ویب سائٹس دی ایراویڈی، ڈیموکریٹک وائس آف برما اور برما نیوز آن لائن پر 6، 8 و 9 دسمبر 2022 کو اس حوالے سے شائع متعدد رپورٹس ملیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مبینہ طور پر جون 2022 میں بنائی گئی تھی۔ تاہم اسے 3 دسمبر کو فیس بک پر شیئر کیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق مقتول خاتون 24 سالہ آئی ما تون ہیں۔ جسے میانمار کے تامو-ایشیا ہائی وے پر قتل کیا گیا تھا۔ اس خاتون کو پیپلز ڈیفنس فورس نے سی ڈی ایم کے لئے کام کرنے سے انکار کرنے پر قتل کر دیا تھا۔ سی ڈی ایم سرکاری ملازمین کا ایک گروپ ہے۔ لیکن رپورٹس میں کہیں بھی کوکی عیسائی لڑکی کا ذکر نہیں ہے۔

Courtesy: The Irrawaddy

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو منی پور میں ہوئے کوکی عیسائی لڑکی کے قتل کی نہیں ہے۔ بلکہ میانمار کی ہے اور تقریباً ایک سال پرانی ہے۔

Result: False

Our Sources
Tweet by @FinStrathern on 04 Dec 2022
Reports published by The Irrawaddy, BurmaNews on 6, 9 Dec 2022
Report Published by Democratic Voice of Bangladesh on 8 Dec 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular