Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
این سی سی کے ڈائریکٹر ویرندر وتس نے کہا کہ مئی 2025 میں پاکستانی ڈرونز دہلی اور گجرات پہنچ گیا تھا۔
وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے، اصل ویڈیو میں ویرندر وتس صرف این سی سی کے مستقبل، ڈرونو ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی تربیت پر بات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین ایک ویڈیو خوب شیئر کر رہے ہیں، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این سی سی ڈی جی ویرندر وتس نے اقرار کیا ہے کہ مئی 2025 میں پاکستانی ڈرونز دہلی اور گجرات تک پہنچے اور وہ بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی سے بہتر ہیں۔
فیس بک اور ایکس صارفین نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “انڈین فوج پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی سے انتہائی خوفزدہ، اقرار کر رہے ہیں کہ پاکستانی ڈرونز کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں وہ دہلی تک پرواز کرتے ہیں، پاکستان کے دشمن بھی پاکستانی افواج کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن یوتھیوں کو ابھی تک شک ہے، یہ ہے ان کا بغض۔

ہم نے سب سے پہلے ”این سی سی ڈی جی، ویریندر وتس، پاکستانی ڈرونز، دہلی، اور گجرات” کیورڈز گوگل پر تلاش کئے، لیکن ایسی کوئی معتبر خبریں یا سرکاری بیانات نہیں ملے، جس سے واضح ہوسکے کہ دعویٰ درست ہے۔
تب ہم نے این سی سی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی جائزہ لیا، لیکن وہاں بھی ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی جہاں لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس نے ایسا کوئی تبصرہ کیا ہو۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس کی ہوبہو ویڈیو آئی اے این ایس نیوز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر 11 دسمبر 2025 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔

اصل ویڈیو میں مئی 2025 کے بھارت-پاکستان تنازعہ یا ڈرون حملوں سے متعلق کسی بات کا ذکر نہیں ہے۔دراصل ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل ویریندر وتس این سی سی کے مستقبل، ڈرون ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال اور نوجوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے فیکٹ چیک یونٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی بیان لیفٹیننٹ جنرل ویریندر وتس نے نہیں دیا ہے۔ یہ غلط دعوے پر مبنی اے آئی سے تیار کردہ کلپ ہے۔
وائرل ویڈیو کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے پر لبوں کی حرکات غیر فطری اور بناوٹی معلوم ہوئیں، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ویڈیو میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے رد و بدل کیا گیا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی آڈیو ڈیٹیکٹر ٹولز کی مدد لی۔ ہی یا ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر ٹول نے اپنے تجزیے میں آڈیو کو ممکنہ طور پر ڈیپ فیک قرار دیا ہے۔ آڈیو کو اے آئی ڈیٹیکٹر ٹول ریزیمبل اے آئی نے بھی اپنے تجزیے میں جعلی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل اوپیندر دویدی کا اروناچل پردیش کو چین کے حوالے کرنے والا بیان فرضی نکلا
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مئی 2025 کے بھارت-پاکستان تنازعے کے دوران پاکستانی ڈرونز کے دہلی اور گجرات تک پہنچنے کے اعتراف سے متعلق دعویٰ فرضی ہے۔ این سی سی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ویریندر وتس کے نام سے منسوب یہ ویڈیو دراصل اے آئی سے تیار کردہ ہے۔
Sources
X Post By IANS, Dated December 11, 2025
X Post By PIB, Dated December 12, 2025
Resemble AI Website
Hiya Deepfake Voice Detector