Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
غزہ میں 3 روز قبل شادی کرنے والے نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کی اسرائیلی بمباری میں شہادت۔
Fact
یہ تصویر غزہ کے البلاح میں فلسطینی نو بیاہتا جوڑے محمود اخزيق و شيماء قزاعة کی ہے اور دونوں باحیات ہیں۔
رواں ماہ کی 19 تاریخ کو شائع ہونے والی ٹائم میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے میں 29 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات ہو چکی ہے۔ اس بیچ سوشل میڈیا پر اسرائیلی-فلسطین لڑائی سے منسوب کرکے متعدد جعلی پوسٹ شیئر کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں ان دنوں فلسطین کے ایک نو بیاہتا جوڑے کی تصاویر کے حوالے سے اردو میڈیا و سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس جوڑے کی تین دن پہلے غزہ میں شادی ہوئی تھی، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
وائرل تصویر سے متعلق میڈیا رپورٹس کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں
Fact Check/ Verification
غزہ میں نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کی اسرائیلی حملے میں موت کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کی 19 تاریخ کو شائع ہونے والی دی ایکسپریس ٹریبیون اور الجزیرہ کی رپورٹس میں ہوبہو تصویر ملی۔ ان رپورٹس کے مطابق نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کا نام محمود اخزيق وشيماء قزاعة ہے، ان دونوں کی شادی غزہ کے البلاح کیمپ میں 16 فروری 2024 کو منعقد ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ہم نے عرب فیکٹ چیکرس نٹورک کے ممبر بارا سے رابطہ کیا اور وائرل امیج کے ساتھ شائع خبر کو انہیں بھیجا۔ جس کے جواب میں ہمیں ‘بارا’ نے بتایا کہ تصویر میں نظر آرہا نو بیاہتا فلسطینی جوڑا باحیات ہے اور ان کی شادی غزہ کے البلاح میں منعقد ہوئی تھی۔ لیکن جس جوڑے کی رفح میں ہلاکت ہوئی اس کا نام مریم السید دیب اور عبداللہ ابو نحل ہے اور ان کی بھی شادی محض 3 دن قبل ہی ہوئی تھی۔ جسے اردو میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین غزہ کے البلاح میں محمود اخزيق وشيماء قزاعة کے موت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے عرب فیکٹ چیکرس نٹورک کے ہی ایک دوسرے میمبر اور ‘تحقق’ کے بانی ایمان برق کا لکھا ہوا ایک فیکٹ چیک بھی بھیجا۔ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آ رہا نو بیاہتا جوڑا باحیات ہے اور اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والا نو بیاہتا جوڑا مختلف ہے۔
گیٹی امیج اور فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی محمود اخزيق وشيماء قزاعة کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر میں نظر آنے والے نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کی موت نہیں ہوئی ہے۔ رفح میں اسرائیلی حملے میں مریم السید دیب اور عبداللہ ابو نحل کی موت ہوئی تھی۔
Result: Missing Context
Sources
Reports published by Al Jazeera and The Express Tribune on 19 Feb 2024
Canversation with AFCN member Bara’a
Instagram post by Majdi_Fathi and
Images published by GettyImages on 16 Feb 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.