Sunday, March 23, 2025
اردو

Fact Check

تقریباً 3 برس پرانی ویڈیو کو لبنان اور شام کے درمیان ہوئی حالیہ جھڑپ کا بتاکر کیا گیا شیئر

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Mar 20, 2025
banner_image

Claim

image

شامی حکومت کی جانب سے حزب اللہ پر حملے کی ویڈیو

Fact

image

یہ ویڈیو 2022 کی ہے اور روس و یوکرین کے درمیان ہوئی جھڑپ کی ہے۔

گزشتہ پیر کے روز لبنان اور شام کے درمیان سرحد پر جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ سی این این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “لبنانی فوج کے مطابق تین شامیوں کی ہلاکت کے بعد شام نے شمالی لبنان کے قصبے قصر کی سرحد پر ایک لبنانی دیہات پر گولہ باری کی اور لبنانی فوج نے حملے کا جواب دیا”۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق “بروز اتوار شام کی وزارت دفاع نے ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ پر شامی سرزمین سے تین شامی فوجیوں کو گھات لگا کر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے”۔

اسی تناظر میں 22 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں لگاتار ہورہے میزائلی حملوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی 3 لوگ اس منظر کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین لبنان اور شام کی حالیہ جھڑپوں کا بتا رہے ہیں۔

یوٹیوب پر ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “تازہ ترین، شامی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ جاری”۔

لبنان اور شام کے درمیان ہوئی حالیہ جھڑپ کی ہے یہ ویڈیو۔
courtesy:YouTube/ Ahmad Khan

Fact Check/Verification

لبنانی اور شام کے درمیان ہوئی حالیہ جھڑپ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اسی دعوے کے ساتھ کی گئی پوسٹس کا کمنٹ سیکشن کھنگالا۔ اس دوران ہمیں ایسی ہی ایک پوسٹ کے کمنٹ میں ہادی نامی شخص کی جانب سے دیا گیا رپلائی ملا، جس میں اس نے لکھا ہے “آپ نے میرے رپلائی کو کیوں چھپایا، یہ یوکرین کی ہے”۔ ساتھ ہی ایک لنک بھی شیئر کیا تھا۔ لیکن اس لنک تک رسایی حاصل نہیں ہو سکی۔

Courtesy: X@HadiNasrallah

مزید سرچ کے دوران ہمیں وی کے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر 20 ستمبر 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ روسی زبان میں کیپشن موجود تھا۔ کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو روسی “گراڈ” کی جانب سے خارکیف اور بیلگوروڈ علاقوں کی سرحد پر یوکرین کی مسلح افواج پر کی گئی فائرنگ کی ہے۔

Courtesy:vk

اس کے علاوہ انٹیمیدان نامی ویب سائٹ پر بھی اس ویڈیو کے ساتھ 1 اگست 2022 کو شیئر شدہ روسی زبان کی ایک رپورٹ فراہم ہوئی۔ جس کا ترجمہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں ڈونسک کا ذکر کیا گیا ہے، جو کہ یوکرین کا ایک شہر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “ڈونسک کی سمت کی صورتحال ہمارے لئے مثبت ہو رہی ہے”۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے مزید سرچ کیا تو روس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم وی کے ویڈیو پر بھی 2022 میں شیئر شدہ یہی ویڈیو ملی، جس کے ساتھ لکھے روسی کیپشن کا مطلب تھا “ہمارا ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم سرحد پر دفاع کر رہا ہے”۔ یہاں سے واضح ہوا کہ ویڈیو تقریباً 2022 سے انٹر نیٹ پر موجود ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ لبنان اور شام کی حالیہ جھڑپ کا بتاکر شیئر کی ویڈیو تقریباً 3 برس پرانی ہے اور روس و یوکرین کے درمیان ہوئی جھڑپ کی ہے۔

Sources
X post by @HadiNasrallah on 17 March 2025
VK post by Новости | Политика on 20 Sep 2022

RESULT
imageFalse
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,500

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔