اتوار, نومبر 24, 2024
اتوار, نومبر 24, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی نے اپنے اجتماع...

Fact Check: کیا امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی نے اپنے اجتماع میں اسرائیل سے قطع تعلق کا کیا اعلان؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
امریکہ میں اسرائیل مخالف سب سے بڑی یہودی کمیونٹی نے اپنے اجتماع میں قابض اسرائیل سے قطع تعلق اور اس کی مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔
Fact
ویڈیو 2013 میں اسرائیل کے قدامت پسند یہودیوں کو فوج میں شامل کئے جانے والے قانون کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔

غزہ پر جاری اسرائیلی حملے کے تناظر میں سوشل نٹورکنگ سائٹس پر متعدد فرضی پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ان دنوں فیس بک اور ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عمارتوں کے نیچے سڑک پر سفید و سیاہ کپڑے میں متعدد افراد بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان میں ایک تقریر بھی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے یہ ویڈیو امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی کے اجتماع کی ہے۔ جس میں اسرائیل کی مخالفت اور اس کے ساتھ قطع تعلق کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی کا دوسرا بڑا اجتماع۔ جس نے قابض اسرائیل کی مخالفت اور اس کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا”۔

وائرل ویڈیو اسرائیل سے قطع تعلق کے اعلان کا نہیں ہے بلکہ 2013 میں قدامت پسند یہودیوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کا ہے
Courtesy: Facebook/ Mansoor Ahmad

ایکس صارف نے بھی اسی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “دنیا کا سب سے بڑا صیہونی مخالف امریکی یہودی ڈاسپورا واضح طور پر سب کے سامنے کہتا ہے ،کہ انہوں نے اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع کر لیے ہیں ۔اور وہ اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر نہیں دیکھتے۔ اور امریکہ میں توریہ یہودی کھلے عام اعلان کرتے ہیں کہ ان کا اسرائیل اور اس کی بگڑی ہوئی فوج، آئی ڈی ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے”۔

Courtesy: X @ssgviews

Fact Check/ Verification

امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی کے اجتماع کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہبرو زبان میں شائع اسرائیلی ویب سائٹ کیکر پر 10 جون 2013 کو وائرل ویڈیو کے مختلف کیفریم کے ساتھ شائع شدہ رپورٹ موصول ہوئی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو 9 جون 2013 کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے نئے قانون نافذ کئے جانے کے بعد نیویارک میں تقریباً ایک لاکھ یہودیوں کے احتجاج کی ہے۔

Courtesy: Kikar.co.il

مزید سرچ کے دوران ہمیں 17 جون 2013 کو اپلوڈ شدہ یہی ویڈیو بیچتس روسسٹمار نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوا۔ جس کے عنوان کے مطابق 100,000 سے زیادہ آرتھوڈوکس یہودی پہر 9 جون 2013 کو لوئر مین ہٹن کے فولے اسکوائر میں اسلئے جمع ہوئے تاکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے ہم مذہبوں کو فوج میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرسکیں۔ جس میں یہودیوں کے بڑے بڑے رہنماؤں کی شرکت ہوئی تھی۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

Courtesy: YouTube/ BechatsrosSatmar

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو تقریباً دس برس سے زائد پرانی ہے اور اسرائیل کے قدامت پسند یہودیوں کو فوج میں شامل کئے جانے والے قانون کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Kikar, Forward and The Jerusalem Post on June 2013
Video published by YouTube Channel BechatsrosSatmar on 17 Jun 2013


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular