Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
مراکش میں شدید زلزلے کے باعث تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔
Fact
منہدم ہو رہی عمارت کی یہ ویڈیو پرانی ہے، یہ مراکش درب مولے شریف میں عمارت گرنے کی ہے۔
مراکش میں زلزلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو حالیہ زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عمارت منہدم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ مراکش زلزلے میں منہدم ہونے والی عمارت کی ہے۔ ایک ایکس(ٹویٹر) صارف نے کیپشن میں لکھا ہے”اللہ خیر کرے۔ مراکش میں شدید زلزلہ۔ بہت نقصان کی اطلاع ہے”۔
ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں شفاف نامی یوٹیوب چینل پر 27 دسمبر 2022 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو درب مولے شریف میں چار منزلہ عمارت گرنے کی ہے۔
پھر ہم نے درب مولے شریف گوگل پر کیورڈ سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ مراکش کا ایک شہر ہے۔
تب ہم نے گوگل پر مذکورہ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں مراکش کی کار ابلانکا، ھبہ پریس اور کاسا 24 نامی ویب سائٹس پر 27 دسمبر 2022 کو شائع شدہ ہوبہو تصویر کے ساتھ رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو محمدی ضلع کے درب مولے شریف میں تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کی ہے۔ اس حادثے میں کسی کی اموات نہیں ہوئی تھی۔
میڈیا نیوز1 ویب سائٹ کے مطابق وائرل ویڈیو 26 دسمبر 2022 کی رات مراکش کے البیضاء کے محمدی ضلع کے درب مولے شریف میں موجود تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کی ہے۔ حالیہ مراکش زلزلے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ منہدم ہو رہی عمارت کی یہ ویڈیو کم از کم 8 ماہ پرانی ہے اور مراکش درب مولے شریف میں تین منزلہ عمارت گرنے کی ہے۔
Sources
Reports published by Medi1 News, Casablanca Alaan and Casa24 on Dec 2022
YouTube videos published by Chafaf and Hibapress on Dec 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
April 3, 2024
Mohammed Zakariya
September 18, 2023
Mohammed Zakariya
September 14, 2023