Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
ان دنوں سوشل میڈیا پر عربی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں حجاب نہ اتارنے پر مسلم خاتون کو ایک بھیڑ نے قتل کر دیا۔
ان دنوں بھارت میں حجاب پہننے سے متعلق زبانی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ کرناٹک سے شروع ہوا یہ معاملہ پوری دنیا کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کئی ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسکول وغیرہ میں حجاب پر پابندی عائد کردی جائے۔
ٹویٹر ر پر بھی اس ویڈیو کو عربی کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ #طردالسفيرالهندي کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس کا مطلب ہے انڈیا کے سفیر کو نکالو۔ اس ویڈیو کو آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں عربی زبان میں “#طرد_السفير_الهندي اصبح ضرورة واجبة ، بعد ضرب وقتل المسلمات بحجة رفضهن نزع الحجاب…هذا دليل على الحقد الدفين على الاسلام والمسلمين” لکھا ہے۔ “
اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر بھی حجاب نہ اتارنے پر مسلم خاتون کو قتل کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
سال 2020 میں بھی اس ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا جا چکا ہے۔
حجاب نہ اتارنے پر مسلم خاتون کا قتل” اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو سب سے پہلے کیفریم میں میں تقسیم کیا۔ پھر ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یہی ویڈیو سٹی انڈیا نیوز نامی فیس ببک پیج پر 22مئی 2020 کو شیئر شدہ ملی۔ سٹی انڈیا نیوز نے اس ویڈیو کو اتر پردیش کے بلرام پور کا بتایا ہے۔
اس کے بعد ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دینک بھاسکر کی دو سال پرانی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے بلرام پور ضلع کے رہرا بازار تھانہ علاقے میں ایک خاتون کو اس کے شوہر اور گھر والوں نے بری طرح مارا پیٹا۔
مذکورہ رپورٹ میں خاتون کا نام سوشیلا و اس کے شوہر کا نام اشوک بتایا گیا ہے۔ ان دونوں میں مکان بیچنے کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اس پر خاتون نے یو پی 112 ہیلپ لائن پر کال کر مدد مانگی تھی۔ حالانکہ فون کرنے پر موقع واردات پر آئے پولس اہلکار بھی تماش بین بنے رہیں اور اسے پٹائی سے بچا نہ سکے۔ جس وجہ سے پولس اہلکار کو بعد میں معطل بھی کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہمیں للن ٹاپ اور امراجال پر شائع 22 اور 23 مئی 2020 کی رپورٹس ملی۔ جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
مذکورہ رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ حجاب نہ اتارنے پر مسلم خاتون کے قتل کا یہ معاملہ نہیں ہے۔ وہیں ہمیں سرچ کے دوران بلرام پور پولس کا ٹویٹر ہینڈل بھی ملا۔ جہاں پولس کا بیان اپلوڈ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی جانکاری دی گئی ہے کہ اس معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوتا ہے کہ “حجاب نہ اتارنے پر مسلم خاتون کا قتل” اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ویڈیو تقریبا 2 سال پرانی ہے اور ایک آپسی تنازعہ کی ہے۔ اس کا حجاب معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 8, 2024
Mohammed Zakariya
August 3, 2023
Mohammed Zakariya
August 27, 2021